ممبئی(ویب ڈیسک)خوبصورت اور نیلی آنکھوں کے مالک بالی ووڈ ایکشن ہیرو ہریتھک روشن نے بعد از مرگ آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن نے حال ہی میں اپنی فلم ”کابل“ میں نابینا شخص کا کردار ادا کیا ہے اور فلم باکس آفس پر ”رئیس“ سے مقابلے کے باعث کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی لیکن فلم میں نابینا افراد کے مسائل کو قریب سے دیکھنے کے بعد ایکشن ہیرو نے زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن اپنی خوبصورت آنکھوں کے باعث کئی بار پرکشش شخصیت کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں لیکن اب انہوں نے فلم ”کابل“ میں نابینا افراد کے مسائل کو قریب سے سمجھنے کے بعد ” بعد از مرگ “ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انہوں نے اپنے فیصلے سے آنکھوں کے چیریٹی ہسپتال کوبھی آگاہ کردیا ہے۔
