Tag Archives: imran khan and tahir ul qadri

عمران خان اور طاہرا لقادری کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس عمران خان اور طاہر القادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے دوران پولیس نے عدالت میں کیس سے متعلق رپورٹ جمع کروائی جس کے مطابق دونوں رہنماﺅں کو اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے، جبکہ مقدمے کی فائل داخل دفتر کردی گئی ہے۔