دادو(ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہاہے کہ آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کوتباہ کردیا۔ جو قوم قرضے لیتی ہے وہ اپنی آزادی کھو بیٹھتی ہے،قرضوں کی قسطیں پھر قوم ٹیکسوں سے ادا کرتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ پانامہ سے فارغ ہوگیاہو،اب سندھ میں وقت دونگا اور 30 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ بھی کروں گا۔دادو میں تحریک انصاف کے جلسے سے عمران خان نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں دو شاطر سیاستدان ہیں جن میں سےایک زرداری اوردوسرے مولانا فضل الرحمن ہیں۔ عمران خان نے پیپلز پارٹی کے گڑھ میں آصف زرداری کوآڑے ہاتھوں لیا اور کہاکہ زرداری تم منافق نہیں ہو۔زرداری نے کبھی نہیں کہا کہ پیٹ پھاڑ کر پیسہ باہر سے واپس لاو¿نگا۔
عمران خان کاکہناتھاکہ اللہ کا وعدہ ہے کہ سچ ہمیشہ سامنے آئیگا۔ چئیرمین تحریک انصاف کاکہناتھا کہ پاناما کے انکشاف نواز شریف کی بدقسمتی ہے۔30 سالوں سے پتا ہے نواز شریف نے دولت کیسے بنائی۔انھوں نے کہاکہ پہلے ہمیں ٹی او آر کی لال بتی کے پیچھے لگادیا گیا،لیکن اب لٹیروں کے پیچھے جائیں گے۔عمران خان کاکہناتھاکہ ملک میں غریب اور غریب، ڈاکو امیر ہوجاتے ہیں۔سندھ کے لوگوں کو کرپشن نے تباہ کردیا۔
انھوں نے مزید کہاکہ پیسوں کی کمی ہوتی ہے تووالدین بچوں کو پڑھا نہیں سکتے۔پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ آج لیا گیا ہے۔
انھوں نے عوام سے مخاطب ہوکرکیاکہ آصف زرداری سے پوچھیں کےان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟ انھوں نے لوگوں کوڈرا دھمکا کرزمینیں لوٹ کرپیشہ بنایا۔ آج دبئی، لندن، نیویارک ہر جگہ زرداری کے محل ہیں۔
Tag Archives: imran khan
ملکی سیاست میں بھونچال،پانامہ فیصلے کے بعد عمران خان کا دھماکہ دار اعلان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعظم کے استعفیٰ کے لئے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 28 اپریل کو جلسے کا اعلان کیا ہے۔پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے ججز نے وزیراعظم کے حوالے سے جو تاریخی ریمارکس دیئے وہ اس سے پہلے کبھی نہیں سنے، سپریم کورٹ کے سینئر ججز نے کہا کہ نوازشریف نا اہل ہیں کیونکہ انہوں نے جھوٹ بولا جب کہ دنیا کے کسی ملک میں اگر ججز کی جانب سے وزیر اعظم کے لیے اس طرح کی رائے دی جاتی ہے تو وزیراعظم کی پارٹی کے ممبران ہی ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ججزکی جانب سے نوازشریف کے لیے ان ریمارکس کے بعد پارٹی ممبران کیسے عوام کے پاس جائیں گے، ڈیوڈ کیمرون کوکیا ضرورت تھی استعفی دینے کی لیکن اس نے کہا کہ میرا وزیراعظم رہنے کا اخلاقی جوازختم ہوگیا، سپریم کورٹ نے قطری کا خط بھی مسترد کردیا۔عمران خان نے کہا کہ عدالت نے ہمارے الزامات پر جے آئی ٹی بنائی ہے، ایک طرف سپریم کورٹ کہتی ہے کہ انصاف کے ادارے مفلوج ہو گئے ہیں، نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے تو اب یہ ہی ادارے نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے کیسے تحقیقات کریں گے، اداروں نے کام کرنا ہوتا تو نوازشریف کب کے پکڑے جا چکے ہوتے۔
پاناما کیس کے فیصلے پر عمران خان کا حیران کن رد عمل سامنے آگیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک استعفیٰ دیں،وزیر اعظم صادق اور امین نہیں،ہی مطالبہ نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے کیا تھا،60 دنوں میں وزیراعظم کی مزید تلاشی ہو گی،تحریک انصاف کے کارکنوں کی وجہ سے اتنی جدوجہد ہوئی انھیں مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا وزیراعظم کے خلاف کارروائی سے مزید چیزیں سامنے آئیں گی،قطری شہزادے کا خط مسترد ہوا، اب حدیبیہ پیپر کیس بھی کھلے گا،دو ججز نے وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ دیا،عدالت نے کہا نیب نواز شریف کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے،وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے تو ان کی کیا عزت رہ جائے گی۔
مشال خان قتل ….عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز
صوابی(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مشال خان کا قتل ایک سازش ہے اور پختونخواحکومت انصاف کے لیے آخر حد تک جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوابی میں مشال خان کے والد سے ملاقات کی اوران کے بیٹے کے قتل پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے مقتول کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مشال خان کوایک سازش کے تحت توہین رسالت کا الزام لگا کر قتل کیا گیا، اس سازش میں شریک افراد کی گرفتاریاں ہورہی ہیں، جو بھی اس جرم میں ملوث ہے اسے کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے ازخود نوٹس سے قبل پرویزخٹک نے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا جب کہ خوشی اس بات کی ہے کہ دینی ہوں یا سیاسی لوگ سب اس بات پرمتفق ہیں کہ جن لوگوں نے یہ سنگین جرم کیا انہیں سزا دی جائے۔ ہم اس کیس میں انصاف کے لیے آخری حد تک جائیں گے، اس کے ذمہ دارپی ٹی آئی سے ہوں یا کسی بھی جماعت سے، ہم قاتلوں کو کیفر کردار تک پہچائیں گے تاکہ آئندہ توہین مذہب کا الزام لگا کرکوئی کسی کو قتل نہ کرے۔
ملک میں جنگل کا قانون نہیں چل سکتا، عمران خان تلملا اُٹھے
اسلام آباد(ویب ڈیسک)مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی میںگزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون نہیں چل سکتا۔یواین پی کے مطابق عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مردان واقعے پر آئی جی خیبر پختونخوا کے ساتھ رابطے میں ہوں، جنگل کا قانون نہیں چل سکتا، واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ اس کے علاوہ عمران خان نے امریکا کی جانب سے افغان صوبے ننگر ہار میں جی بی یو 43 بم گرانے کے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بم نے ایک میل کے علاقے میں تمام چیزوں کو تہس نہس کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مردان یونی ورسٹی میں طلبا کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق ہو گیا تھا۔
راہیں جُدا جُدا ….عمران خان کو ایک اور جھٹکا
چکوال (خصوصی رپورٹ) چکوال کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے اتحاد ختم کر دیا، عمران خان کی پی پی قیادت پر تنقید اتحاد ٹوٹنے کی وجہ بنی۔ تفصیلات کے مطابق چکوال کے ضمنی انتخابات میں پی پی پی اور پی ٹی آئی کی رہایں جدا ہو گئیں ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پیپلز پارٹی ی قیادت پر بے جا تنقید اور الزام تراشی کی ہے ۔ پی ٹی آئی سے چکوال کے ضمنی انتخابات میں اتحاد نہیں ہو گا۔ تحریک انصاف کو الزام تراشی کی سیاست ترک کرنی ہو گی۔ واضح رہے کہ چکوال کے ضمنی انتخابات کے لئے پی پی پی اور پی ٹی آئی نے اتحاد کیا ہوا تھا جو اب نہیں ہو گا۔
عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات ،قوم کو بڑی خوشخبری سُنا دی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ رات پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ خوشخبری یہ ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان میں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔خیبر پختونخوا میں بلین ٹری منصوبے سے متعلق عمران خان نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے، ہم ٹمبر مافیا سے خوفزدہ نہیں بلکہ ان کا مقابلہ کریں گے، ہم نے 22 ارب روپے کی 60 ہزار کنال زمین ٹمبر مافیا سے واپس لی ہے، بلین ٹری منصوبے کے تحت صوبے بھر میں اب تک 80 کروڑ درخت لگائے جاچکے ہیں ، انشاءاللہ جلد بلین ٹری منصوبہ مکمل ہوجائے گا، جو دوسرے صوبوں کے لیے مثال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلین ٹری منصوبے کا آڈٹ عالمی ادارے ورلڈ وائلڈ فاو¿نڈیشن نے کیا ہے جس میں ہماری کامیابی کا تناسب 83 فیصد بتایا گیا ہے۔
اہم ترین معاملے پر عمران خان زرداری کے حامی نکلے ….سیاسی حلقوں میں دھماکے دار انٹری
لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان حسین حقانی کے انکشافات، میمو گیٹ اور نیوز لیکس کے معاملات پر برہم نظر آئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حسین حقانی نے وہی بات کی ہے جو نیوز لیکس میں کی گئی، سیاست دانوں کی پرانی عادت ہے کہ یہ امریکہ اور بھارت کو خفیہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم تو آپ کے ساتھ ہیں لیکن فوج خلاف ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنی فوج کو بدنام نہ کیا جائے، اگر مسائل ہیں تو فوج سے بات کی جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب نواز شریف کا آلہ کار ہے، آصف زرداری نے درست دھمکی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد نیا دور شروع ہو گا۔عمران خان نے قطری بزنس پارٹنر کو دو سو ارب کا پورٹ قاسم کا ٹھیکہ دینے پر عدالت میں جانے کا اعلان کیا اور کہا کہ شریف خاندان کے لئے منی لانڈرنگ کرنے والے سعید احمد کو نیشنل بنک کا صدر بنا دیا گیا ہے۔بعد ازاں لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے انتخابی اصلاحات سمیت 10 مطالبات پیش کرنے کا اعلان بھی کیا، کہتے ہیں منظوری تک الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پاناما کے معاملے پر کمیشن بنا تو یقینی بنائیں گے کہ وزیر اعظم عہدے پر نہ ہوں۔
پانامہ کیس فیصلے کے بعد کیا ہو گا ؟عمران خان بڑی خبر سُنا گئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب آصف زرداری کو نہیں پکڑ سکتی کیونکہ نیب کا چیئرمین آصف زرداری اورنوازشریف نے مل کرلگایا ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اصل منی ٹریل اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ہے، سعید احمد اسحاق ڈار کے لیے منی لانڈرنگ کرتے رہے،پاکستان کے ادارے بے نقاب ہوگئے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قطری خط منی لانڈرنگ کو بچانے کے لیے لایا گیا تھا ، انہیں ایک مرتبہ ہیلی کاپٹر کیس میں بھی قطری خط نے بچایا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے اگلے ہفتے سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی مہم شروع کریں گے، پاناما کیس کا فیصلہ ملک کی تقدیر بدل دے گا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کو پاناما کیس کا بے چینی سے انتظار ہے اور امید ہے پاناما کیس کا فیصلہ اگلے ہفتے آجائے گا، شریف خاندان کی اصل منی ٹریل اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ہے اور سعید احمد اسحاق ڈار کے لیے منی لانڈرنگ کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ایک مرتبہ ہیلی کاپٹر کیس میں بھی قطری خط نے بچایا تھا اور اب کی بار بھی قطری خط منی لانڈرنگ کو بچانے کے لیے لایا گیا، عدالت میں یہ بات سامنے آئی کہ قطری شہزادہ گزشتہ 25 برس سے شریف خاندان کا بزنس پارٹنر ہے اور انہوں نے تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پورٹ قاسم میں 200 ارب روپے کا ٹھیکہ اسی شہزادے کی کمپنی کو دے دیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں کا پول کھل گیا ہے، اگر ادارے کام کررہے ہوتے تو پاناما کیس عدالت میں کبھی نہ جاتا، حکمرانوں نے اداروں میں اپنے لوگ بٹھا رکھے ہیں، حکومت نے اپنے لیے منی لانڈرنگ کرنے والے شخص کو نیشنل بینک میں لگایا۔ عمران خان نے ایل این جی معاملے پر بھی عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس کے بعد اس معاملے کوبھی سپریم کورٹ لے کر جائیں گے جب کہ ملک میں طاقتور لوگوں کی تلاشی نہیں ہوتی لیکن سپریم کورٹ میں پہلی مرتبہ کسی طاقتور شخص کی تلاشی ہوئی۔چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حسین حقانی نے وہی بات کی جو میمو گیٹ میں ہوئی جب کہ پاناما ، میمو گیٹ اور ڈان لیکس ایک ہی چیز ہیں۔، حکمران خفیہ طور پر اپنی فوج کو برا بھلا کہتے ہیں اور پاک فوج کے خلاف باتیں ملک سے غداری ہے جب کہ ان کا مقصد پولیس کے ذریعے لوگوں پر دباو¿ ڈالنا ہے کیوں کہ غریب طبقے کا واسطہ پولیس سے پڑتا ہے، حافظ آباد میں ایس پی پولیس شہبازشریف کے لیے ووٹ مانگ رہا تھا تاہم ناصر درانی نے خیبر پختونخوا میں پولیس کو مثالی بنادیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ قرضوں میں ڈوبا ہوا ہیں، امریکی محکمہ خارجہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ 10 ارب منی لانڈرنگ ہوتی ہے اگر 10 ارب ڈالرز باہرنہ جائیں تو آئی ایم ایف سے قرضے لینے کی ضرورت نہ پڑے جب کہ منی لانڈرنگ سے پیسے باہرجاتا ہے اورقوم مقروض ہوتی ہے اور حکمرانوں کے بزنس باہر ہے تو ان کا مفاد بھی باہر ہے۔
ناصر درانی بارے اہم خبر ….عمران خان افسردہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ناصر درانی ریٹائر ہورہے ہیں ¾جدا ہوتے دیکھ کردل افسردہ ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سبکدوش ہونے والے خیبرپختونخوا کے آئی جی ناصردرانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناصردرانی ریٹائرہورہے ہیں ناصر درانی کو جدا ہوتے دیکھ کر دل افسردہ ہے کیونکہ پختونخوا پولیس کوپروفیشنل فورس بنانے میں ناصردرانی نے انتھک محنت کی۔عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس ہمارا فخرہے، ایسی فورس بنانے پرناصر درانی کے شکرگذارہیں، ناصردرانی نے ثابت کیا ہے کہ ”ذرا نم ہو تویہ مٹی بڑی ذرخیزہے ساقی“ قابل افسران کوموزوں ماحول فراہم کیا جائے تووہ عالمی معیارکا ادارہ دے سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ قابلیت کی جگہ ذاتی وفاداری کومعیاربنا کرنوازحکومت ریاستی ادارے تباہ کررہی ہے اوراسی وجہ سے شریف پنجاب میں اداروں کو پیشہ وارانہ خطوط پراستوارکرنے میں ناکام رہے ہیں۔