Tag Archives: india-flag

دنیا کے جاہل ترین ممالک میں بھارت کا حیران کن نمبر ….

لندن(ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے زیادہ جاہل ترین 10 ممالک کے اقوام کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق جاہل ترین ممالک میں بھارت کا پہلا نمبر ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ سروے میں یہ فہرست جاری کی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ جاہل ترین ممالک کے اقوام کے بارے بتایا گیا ہے ، اس میں بھارت کو سب سے زیادہ جاہل ترین ملک قراردے گیا ، فہرست میں چائینہ دوسرے ،تائیوان تیسرے جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر ہیں ۔فہرست میں امریکہ کو پانچواں نمبر دیا گیا ہے جبکہ برازیل کا چھٹا، تھائی لینڈ کا ساتواں ، سنگاپور کا آٹھواں ،ترکی کا نواں اور انڈونیشیا کا دسواں نمبر ہے ۔پہلے دس ممالک میں پاکستان کا نام نہیں ہے ،سروے میں 40 ممالک کے 500 سے 1000 لوگوں کے انٹرویو کئے گئے جس میں ان سے معاشرے ، ملک کی آبادی اور صحت کے متعلق سوالات کئے گئے۔

بھارت میں ایک اور شرمناک واقعہ منظر عام پر ….

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا میں ایک پادری کو جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔ پادری نے جس سولہ سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا تھا، ا±س نے اب ایک بچے کو جنم دے دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پادری کا نام رابن وڑاکم چیری بتایا گیا ہے۔ پادری کے جنسی فعل سے متاثرہ لڑکی کو خصوصی تحویل میں لے لیا گیا ۔پولیس کے مطابق پادری وڑاکم چیری نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اپنے چرچ کے اسکول میں کی تھی۔ یہ ٹین ایجر اِس اسکول میں زیر تعلیم تھی۔ ٹین ایجر کے بچے کی پیدائش کا معاملہ خفیہ رکھا گیا تھا لیکن کسی مخبری کے بعد سماجی حلقے متحرک ہو گئے۔ ان کی شکایت پر پولیس متحرک ہوئی کہ اتنی کم عمری میں لڑکی بیاہ کے بغیر کیسے ماں بن گئی ۔بچوں کے حقوق کے ایک ادارے نے پولیس کو مطلع کیا تھا کہ ایک ٹین ایجر نے ایک خفیہ مقام پر بچے کو جنم دیا ہے۔ پولیس نے ٹین ایجر ماں اور ا±س کے بچے کو حکومت کی نگرانی میں چلنے والے ایک ویلفیئر ہوسٹل بھیج دیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ بھارت میں اٹھارہ برس سے کم عمر کی لڑکی کے ساتھ جنسی فعل خواہ رضامندی سے کیا گیا ہو، وہ ریپ کے زمرے آتا ہے۔ بھارت میں سن 2015 میں بیس ہزار کم سن بچوں اور بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا گیا تھ

بھارت سے در آمد فیڈ میں سُور کی چربی….اب کیا ہو گا؟؟؟

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے درآمد کردہ مرغی کی فیڈ میں سور کے گوشت اور چربی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، پنجاب اسمبلی میں فیڈ بند کرنے کے لیے قرارداد جمع کرادی گئی۔اطلاعات کے مطابق بھارت سے پاکستان درآمد کی گئی مرغی کی فیڈ میں سور کے گوشت اور چربی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں اس حرام فیڈ کے خلاف قرارداد جمع کرادی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ق کے رکن اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ نے جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک سے منگوائی جانے والی یہ فیڈ بند کرائی جائے اور حکومت مقامی فیڈ کے استعمال کو یقینی بنائے۔

کاروائی ہو گئی تو پاکستان کی سنجیدگی کا پتہ چلے گا ….بھارت کی گیدڑ بھبکی

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کی وزارت خارجہ نے ہرزہ سرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک پاکستان صحیح معنوں میں شدت پسند عناصر کے خلاف کارروائی نہیں کرتا تب تک یہ یقین کرنا مشکل ہوگا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف واقعی سنجیدہ ہے۔ پاکستان نے صرف حافظ سعید کو ہی نہیں بلکہ دوسرے دہشت گردوں کو بھی پناہ دے رکھی ہے۔ اگر پاکستان پر ہر طرف سے دباو¿ پڑے گا تو وہ ان عناصر کے خلاف صحیح معنی میں کارروائی کرنے کے لیے مجبور ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے حافظ سعید کو پہلے بھی اسی طرح نظر بند کیا تھا۔ ممبئی حملے کے اصل ملزم اور پاکستان کی سرزمین سے انڈیا میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والی تنظیموں کے خلاف صحیح معنی میں سخت کارروائی سے یہ ثابت ہو گا کہ پاکستان دہشت گردی پر قابو پانے میں واقعی سنجیدہ ہے۔بھارت کے داخلی امور کے وزیرِ مملکت کرن ریجیجو نے کہا کہ انڈیا نے پاکستان پر مسلسل دباو¿ ڈالا ہوا ہے،ہم دنیا کو بتاتے رہے ہیں کہ پاکستان نے صرف حافظ سعید کو ہی نہیں بلکہ دوسرے دہشت گردوں کو بھی پناہ دے رکھی ہے۔ اگر پاکستان پر ہر طرف سے دباو¿ پڑے گا تو وہ ان عناصر کے خلاف صحیح معنی میں کارروائی کرنے کے لیے مجبور ہو گا۔

بھارت پاکستانی نئے آرمی چیف سے ڈر گیا…. سفید جھنڈے لہرا دیئے

پسرور (نمائندہ خبریں) چاروہ سیکٹر میں گزشتہ روز بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی بلااشتعال فائر اور شیلنگ کے بعد پاکستان کی طرف سے چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی پر بی ایس ایف نے صلح کے پرچم لہرا دیئے واقعات کے مطابق پاک بھارت ورکنگ باﺅنڈری کی عنایت شہید پوسٹ سچیت گڑھ پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے کمپنی کمانڈر اجیت سنگھ نے سفید جھنڈا لہراتے ہوئے چناب رینجرز کے کمپنی کمانڈر عاشق علی سے زیروپوائنٹ پر ملاقات کی اور موقف اختیار کیا کہ بی ایس ایف کو اطلاع ملی تھی کہ چاروہ سیکٹر میں واقع گاﺅں چاملیال میں میں کچھ مجاہدین گھس آئے ہیں جس پر فائرنگ کی گئی اس دوران کچھ گولیاں پاکستانی حدود گریں جس پر پاکستان کی چناب رینجرز نے سخت جوابی کارروائی شروع کردی مہاراج شما کریں اجیت سنگھ نے کہا کہ وہ ورکنگ باﺅنڈری پر سیز فائر چاہتے ہیں جس پر پاکستانی کمپنی کمانڈر عاشق علی نے اعلیٰ حکام کی اجازت سے سیز فائر پر رضا مندی ظاہر کردی گزشتہ 24گھنٹوں سے چاروہ سیکٹر،معراجکے ،سچیت گڑھ اور چپراڑ سیکٹر میں دونوں اطراف سے مکمل سکون ہے اور فائر بندی کا سلسلہ جاری ہے۔