نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارتی سپریم کورٹ نے انتخابات میں مذہب کے کردار پر فیصلہ سنا تے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے مذہب کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے سات ججوں پر مشتمل ججوں کے بنچ نے کیس کی سماعت کرنے کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے کے مطابق سیاست میں مذہب کا کردار نہیں ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ کے سات میں سے تین ججوں نے اختلافی نوٹ لکھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ بھارتی آئین کی سیکولر اقدار جاری رہنی چاہیں۔ یہ فیصلہ انتخابات میں مذہب کے کردار کے حوالے سے سنایا گیا ہے۔