Tag Archives: Jit Jild

جے آئی ٹی کی رپورٹ کی 9جلدیںپبلک جبکہ دسویں بارے کیا بنا،اہم خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنیوالی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کے 9 جلدیں پبلک کرنے کا حکم دیدیا جبکہ جے آئی ٹی سربراہ کی درخواست پر دسویں جلد پبلک نہیں کیا جائے گا، سپریم کورٹ نے مزید کارروائی 17 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات پر مزید سماعت کی جائے گی۔
فصیلات کے مطابق پبلک نہ کیے جانے والے حصے میں ان رابطوں کی تفصیلات ہیں جو برطانیہ، پاناما یا دوسرے ممالک سے قانونی معاونت حاصل کرنے کیلئے کئے گئے۔جلد نمبر 10 کے پبلک ہونے سے تفتیش متاثر ہو سکتی ہے, یہ حصہ پبلک نہ کرنے کی استدعا جے آئی ٹی کے سربراہ نے کی تھی۔ عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءکی درخواست منظور کرتے ہوئے مدعا علیہ اور درخواست گزاروں کو جے آئی رپورٹ کے دیگر حصوں کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ وہ یہ رپورٹ رجسٹرار آفس سے حاصل کر سکتے ہیں تاہم جلد نمبر 10 فراہم نہیں کی جائے گی۔دوسری طرف عدالت نے ہدایت کی ہے کہ فریقین کاپی حاصل کرلیں اور آئندہ سماعت تک رپورٹ پڑھ لیں۔