ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اپنے بیٹے تیمور سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ تیمور جب ان کے ساتھ اکیلا ہوتا ہے تو اداس ہوجاتا ہے جب کہ کرینہ کی موجودگی اسے خوش کردیتی ہے۔بالی ووڈ کے چھوٹے نواب تیمورعلی خان کی مقبولیت کسی بھی سپراسٹار سے کم نہیں بلکہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق تیمور کے مداحوں کی تعداد ان کے والد سیف علی خان سے بھی زیادہ ہے اور یہ سچ بھی ہے کیونکہ تیمورابھی ایک سال کے بھی نہیں ہوئے ہیں اوران کے چاہنے والےلاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں۔ لیکن ننھا تیمورابھی اس دور سے گزررہاہے جب اسے نہ تو مداحوں کی سمجھ ہے اورنہ مقبولیت کی، اسے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس کے متعلق میڈیا پرکیا لکھا جارہا ہے اسے فرق پڑتا ہےتو صرف اپنے ا?س پاس اپنے والدین کی موجودگی سے۔اس خبرکوبھی پڑھیں: تیمورکی بالی ووڈ میں انٹری کے سوال پرکرینہ کا دلچسپ جواببھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سیف علی خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کرینہ ان دنوں فلم ”ویرے دی ویڈنگ“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کچھ روز قبل کرینہ فلم کی شوٹنگ کے لئے دہلی گئی تھیں اوراپنے ساتھ تیمورکو بھی لے گئی تھیں سیف نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے اکیلے رہنا پسند ہے لہٰذا تیموراور کرینہ کے جانے سے میں بہت خوش تھا کیونکہ چند دن مجھے اکیلے گزارنے کا موقع ملا تھا۔ تاہم یہ وقتی خوشی تھی تھوڑے ہی دن بعد مجھے ان دونوں کی یاد انی شروع ہوگئی۔بعد ازاں جب کرینہ شوٹنگ کے دوسرے شیڈول کے لیے گئیں تو تیمور کو میرے پاس ہی چھوڑ گئیں، تیمور میرے ساتھ گھرمیں اکیلا تھااور کرینہ کے بغیر بہت اداس تھا اس وقت میں نے محسوس کیا کہ تیمورکرینہ کے بغیراداس ہوجاتا ہے اورکرینہ کی موجودگی اسے خوش کردیتی ہے۔ تاہم اب ہمارا بیٹا بہت خوش ہے کیونکہ اس کی ماں اس کے پاس واپس ا?گئی ہے اس کےعلاوہ کرینہ کے واپس ا?جانے سے ہمارے گھر میں چھائی اداسی بھی دورہوگئی ہے۔اس خبرکوبھی پڑھیں: کرینہ کی بے اختیار حرکتوں سے تیمور پریشانسیف کی باتوں سے بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تیمور کو کرینہ کا فلموں میں کام کرنا پسند نہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی ماں ایک منٹ کے لیے بھی ان سے دور ہوں انہیں ہر وقت اپنے آس پاس کرینہ کی موجودگی خوش کردیتی ہے۔
Tag Archives: kareena kapoor
ماں بننے کے بعد کرینہ کپور کی دبنگ انٹری
ممبئی(ویب ڈیسک) کرینہ کپور نے ماں بننے کے صرف 46 دن بعد ہی شوبز کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھ دیا اورایک فیشن شو میں ریمپ پر واک کرتے ہوئے دکھائی دیں۔بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ اداکارہ نے 2012 میں اداکار سیف علی خان سے شادی کی اور حال ہی میں ایک بچے کو جنم دیا لیکن اس دوران انہوں نے فلم انڈسٹری سے دوری اختیار نہیں کی اور اپنا کیریئر جاری رکھا، دوران حمل بھی اداکارہ نے مختلف فیشن شو میں ریمپ پر واک کر کے سب کو حیران کیا۔ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا تھا کہ وہ بچے کی پیدائش کے باوجود بالی ووڈ سے چھٹیاں نہیں لیں گی اور فلمی کیریئر جاری رکھیں گی جب کہ اب انہوں نے بچے کی پیدائش کے صرف 46 دن بعد ہی ” انیتا ڈونگرے“ کے فیشن ویک کے فائنل میں بطور شوسٹاپر شرکت کی جس میں وہ گولڈ اینڈ وائٹ ڈریس میں ریمپ پر واک کرتے ہوئے دکھائی دیں۔تقریب کے بعد کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ صرف 46 دن بعد ہی کام کرنا مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ دراصل میرا مقصد صرف کام کرنا ہے جو میرے ڈی این اے میں شامل ہے اور میری زندگی کا حصہ بن چکا ہے جو کبھی تبدیل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا یہ تقریب بھارتی خواتین کی آزادی کے لیے بے حد متاثر کن ہے کہ وہ کام کرتی رہیں۔ تقریب میں جوہی چاولہ، لارا دتہ، شبانہ اعظمی اور پوجا ہیکڈے نے بھی شرکت کی۔
کرینہ کپور کی ذاتی معلومات چوری ….ملزم ایک بڑی فورس کا اہلکار نکلا
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا انکم ٹیکس اکاو¿نٹ ہیک کرنے اور معلومات چرانے کے الزام میں پیراملٹری فورس سے تعلق رکھنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے ممبئی سائبر کرائم میں انکم ٹیکس کی معلومات چرانے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جس کے مطابق اداکارہ کا انکم ٹیکس اکاو¿نٹ ہیک کرکے غلط معلومات درج کی گئی تھیں تاہم اب ممبئی سائبر کرائم نے انکم ٹیکس اکاو¿نٹ ہیک کرنے اور معلومات چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتارکرلیا ہے۔دوسری جانب سائبر کرائم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری ممبئی سے عمل میں آئی اور گرفتار شخص کا تعلق پیراملٹری فورس سے ہے جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔