Tag Archives: kashtkari

زہریلے پانی سے سبزیاں کاشت کرنے والوں کی شامت

لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر گزشتہ روز فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے گندے نالوں‘ ٹیکسٹائل ویسٹ اور دیگر زہریلے پانی سے سبزیوں کی کاشت کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائی کرتے ہوئے زہریلے پانی میں اگائی گئی سبزیاں حل چلا کر تلف کردیں۔ فصلوںکو تلف کرنے سے قبل کاشت کاروں کو متعدد نوٹس جاری کئے گئے تھے۔ علی الصبح شروع کی گئی کارروائیوں میں لاہور میں 260 ایکڑ رقبہ پر کاشت کی گئی سبزیاںتلف کی گئیں۔ یہ کارروائیاں بی بی صاحبہ دربار ‘ گلشن راوی‘ کوٹ عبدالمالک اور کاہنہ کے علاقے میں کی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ مجموعی طور پر 700 ایکڑ سے زائد رقبے پرکاشت سبزیاں تلف کی گئیں۔ زہریلے پانی سے اگنے والی سبزیاں خطرناک بیماریوں کا سبب بننتی ہیں۔ ایسی سبزیوں میں ٹیکسٹائل کیمیکل اور دیگر زہریلے مادے شامل ہوکر خوراک کا حصہ بنتے ہیں۔ کاشتکار ایسے پانی سے صرف پھول‘ بانس‘ پٹ سن‘ ان ڈور پلانٹس یا دیگر غیرخوردنی فصلیں اگائیں۔ واسا اور انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار گندے پانی سے سبزیاں نہ کو یقینی بنائیں۔ تلف کئے گئے علاقوں میں دوبارہ سبزیاں اگنے پر مزید قانونی کارروائی مکمل میں لائی جائے گی۔