لاہور(خصوصی رپورٹر)ماہ رمضان کی آمد آمد انڈیا سے ناقص اور گلے سڑے لیمن(لیموں)منگوا لئے گئے شہریوں کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی کسانوں کا حق بھی مارا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق چند تاجروں نے انڈیا کے تاجروں اور ایجنٹوں سے ملکر انتہائی ناقص اور گلا سڑا نیمبو کشمیر کے راستے سے منگوانہ شروع کر دیا ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تقریبا8 سے 10 ٹرک لیموںلاہورکی منڈی میں لائے گئے ہیں اور 25 کلو کا تھیلا 2000 فی بیگ کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے یہاں اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ گلا سڑا لیموں انڈیا سے پاکستان کیسے پہنچ گیا اگر کشمیر کے راستے سبزی یا لیموں پاکستاHI/17-5-17ن اتا ہے تو کیا باڈر پر اور راستے میں چیک کرنے والا کوئی نہیں اگر چیک کرنے والا کوئی ادارہ ہے تو یہ گلا سڑا لیموں کیسے لاہور پہنچ گےا اس ناقص لیموں کے پاکستان لانے سے جہان قیمتی زر مبادلہ ضائع ہوا ہے وہاں شہریوں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے کسانوں کا حق بھی مارا گیا ہے۔
Tag Archives: lemon\
آپ کے خوابوں میں لیموں کا کردار کیسا ہے؟ دیکھیئے خبر
خواب میں لیموں کا دیکھنا صاحب اولاد مبارک عورت پر دلالت کرتا ہے اور کبھی مومن مرد یا قرآن کریم کے قاری پر دلالت کرتا ہے۔ اسی طرح لیموں کا دیکھنا علم، عمل، محبت ، اچھی تعریف پر دلیل ہے۔ ایک لیموں دیکھے تو یہ اولاد پر دلیل ہے، اور بہت سے لیموں دیکھے تو یہ عمدہ چیز پر دلیل ہے۔ بعض کا قول ہے کہ لیموں منافقت کی دلیل ہے اس لئے کہ لیموں کا ظاہر اس کے باطن کے مخالف ہوتا ہے۔ سبز رنگ کے لیموں کا دیکھنا اور اس کا توڑنا جسم کی صحت اور سال کی خوشحالی کو ظاہر کرتا ہے۔ زرد رنگ کا لیموں سال کی خوشحالی پر دلیل ہے مگر کوئی بیماری آئے گی۔اگر دیکھے کہ لیموں کو دو حصوں میں کیا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اسے بیٹا اور بیٹی عطا ہوگی اور بہت بیمار ہوں گے۔ اگر عورت دیکھے کہ اس کے سر پر لیموں کا تاج رکھا ہوا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ کوئی دیندار نیک آدمی اس سے نکاح کرے گا، اگر عورت اپنی گود میں لیموں دیکھے تو اس کے ہاں برکت والا بیٹا پیدا ہوگا، اگر آدمی دیکھے کہ کوئی عورت اسے لیموں دے رہی ہے تو یہ اس کی دلیل ہے کہ وہ عورت اس کے لیے لڑکا جنے گی، اور جب دیکھے کہ دوسرے آدمی کو لیموں پھینکا ہے تو یہ رشتہ داری قائم کرنے پر دلیل ہے، اور جب خواب میں کوئی آدمی لیموں کھائے اگر یہ میٹھا ہو تو مال کثیر پر دلالت کرتا ہے اور اگر وہ لیموں کھٹا ہو تو یہ معمولی بیماری پر دلیل ہے۔