Tag Archives: Major Raja Aziz Bhatti

پاک فوج کے عظیم سپوت عزیز بھٹی شہید کا آج یوم شہادت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹ) پاک فوج کے عظیم سپوت اور جنگ ستمبر 1965ءکے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر ) کا ےوم شہادت آج (12ستمبر) انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے 12ستمبر 1965 ءکو پاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر سینہ سپر ہوتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔ا نہیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا ۔ منگل کے روز شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اورفاتحہ خوانی کی جائے گی ۔ اس موقع پر مساجد میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔