Tag Archives: maryam-nawaz

مریم نواز کو ہر طر ف سے مبارکبادیں،وجہ ہی ایسی ہے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں جنہوں نے زندگی کی 43بہاریں دیکھ لی ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مر یم نواز آج اپنی 43ویں سالگرہ منا ر ہی ہیں اور اس موقع پر انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیک تمناﺅں کا اظہار کرنے والوں شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جانب سے نیک تمناﺅں کے پیغامات ملنے پر میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں ،آپ کا پیار میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے ،آپ پر اللہ

کی رحمت ہو ۔دریں اثناء سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ شہبازشریف سب سے زیادہ اہلیت کے حامل ہیں اور وہ میرے ہیرو ہیں لیکن خاندان کافیصلہ تھاکہ میں پارٹی سنبھالوں۔نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ پارٹی یاخاندان میں اختلافات کی باتیں بے بنیادہیں، یہ منقسم گھرانہ نہیں، شریف فیملی خاندانی اقدار پر بہت فخرمحسوس کرتی ہے۔ شہبازشریف کو وزارت عظمی ملنی چاہیے؟ کے سوال پر مریم نواز نے جواب دیا کہ شہباز شریف سب سے زیادہ اہلیت کے حامل ہیں اور وہ ان کے ہیروہیں اور میں اپنی زندگی سے بڑھ کر اپنے چچا کو چاہتی ہیں۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھاکہ ان کی انتظامی اور سیاسی اہلیت کے ان کے دادا بھی قائل تھے، سب سے پہلے ان کے دادا نے انہیں خاندانی امور میں اہم مقام دیا اور دادا کے بعد اب والد نے بھی ان کی سیاسی قابلیت کو سراہا۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ نوازشریف اپنی بیٹی کے مشورے اور تنقید خوش دلی اور تحمل سے سن لیتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ جیلیں، نااہلی، نظربندیاں، عدالتی مقدمات سب دیکھ لیے، انجام کی فکرنہیں،کسی بھی چیز کو خاطر میں نہ لاکر وہ مقابلہ کررہی ہیں۔(ن)لیگ کی رہنما کا کہنا تھا کہ مقدمے سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں جو انتقامی کارروائیوں اور دبا ؤمیں لانے کاحربہ ہیں جب کہ ان کے خلاف ثبوت ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ستمبرکے ضمنی الیکشن میں فتح دلیل ہے کہ عوام ہمارے ساتھ کھڑیہوں گے لہذا علم نہیں کل مقدرمیں کیا ہو لیکن انہیں عوام تک جانا ہے۔ذاتی زندگی سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اچھی قسمت تھی کہ چھوٹی عمر میں شادی ہوئی، تمام وقت بچوں کی پرورش پر صرف کیا، اب ان کے پاس اپنے کام کے لیے زیادہ وقت ہے، بچے چھوٹے ہوتے تو وہ ایسانہ کرپاتیں۔ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مستقبل میں خود کو وزیراعظم کے طور پر دیکھتی ہیں، جس کے جواب میں مریم نواز نے کہا یہ خاندان کا فیصلہ تھا کہ میں پارٹی کی باگ ڈور سنبھالوں، قریبی لوگوں نے بتایا میرا سیاست میں یقینی کردار ہے۔

پہلے فیصلہ کرلیا جاتا ہے پھرمقدمات چلائے جاتے ہیں، مریم نواز

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کا کہنا ہے کہ پہلے فیصلہ کرلیا جاتا ہے پھر مقدمات چلائے جاتے ہیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ثبوت دیے نہیں جارہے بلکہ ثبوت بنائے جارہے ہیں، پہلے فیصلہ کرلیا جاتا ہے پھر مقدمات چلائے جاتے ہیں۔ نوازشریف کی اہلیہ کو کینسر ہے اور لندن میں زیر علاج ہیں، نواز شریف کی نااہلی اقامہ کی بنیاد پر ہوئی، کیا سارا قانون نواز شریف کے لیے ہے۔ جلد بازی صرف ایک خاندان اور منتخب وزیراعظم کے لیے ہی کیوں، جمہوریت پر بات کریں تو غدار اور ناانصافی پر بات کریں تو توہین عدالت کا الزام لگتا ہے۔صحافی کی جانب سے جب سوال کیا گیا کہ کیا آپ کی حکومت پرویزمشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرے گی، جس پر مریم نوازنے تلخ لہجے میں کہا کہ ہماری حکومت، ہماری حکومت! بس اس پراب خاموش رہنا بہتر ہے، اتنے سادہ آپ بھی نہیں اورمیں بھی نہیں، آپ کو پتا ہے اصل بات کیا ہے۔نوازشریف کے ساتھ امتیازی سلوک کے معاملے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف باربار لندن سے آکر پیش ہورہےہیں، کیا اسےآپ وی آئی پی احتساب کہتے ہیں، وی آئی پی احتساب اس وقت ہوتا ہے جب عدالت کے راستے سے گاڑی واپس چلی جاتی ہے، ایک شخص کو محفوظ راستہ دلوانے کےلیے دھرنے دیے جاتے ہیں۔

مریم نواز کو کمرہ عدالت میں ”رائٹنگ پیڈ“کس نے اور کیوں مارا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ کے رہنما طارق فاطمی نے مریم نواز کو رائٹنگ پیڈ دے مارا، تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب احتساب عدالت میں سماعت کے دوران وقفہ تھا، سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز ساتھ والی نشست پر بیٹھے دوسرے ساتھی کے ساتھ گفتگو میں مصروف تھیں کہ اسی دوران انہیںاچانک کوئی چیز پیچھے سے آ کر لگی جس پر مریم نواز نے چونک کر پیچھے دیکھا تو اس دوران تمام افراد کی توجہ ان کی طرف مبذول ہو گئی، مریم نواز کو جب پتہ چلا کہ رائٹنگ پیڈ طارق فاطمی نے  مارا تھا تو ان سے وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ میں مچھر مار رہا تھا، جس پر وہاں موجود تمام افراد ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔

مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیش، فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز اورداماد کیپٹن (ر) صفدراحتساب عدالت میں پیش ہوگئے جہاں ان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ریفرنسوں کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہے جہاں نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد پر نیب ریفرنسز میں فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر پرلندن فلیٹس ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جائے گی جب کہ نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لندن فلیٹس، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی علالت کے باعث لندن میں موجود ہیں، نیب قوانین کی شق 17 (سی) کے مطابق ان کی عدم موجودگی کے باوجود بھی ان پر فرد جرم عائد کی جاسکتی ہے۔سماعت کے آغاز میں شریف خاندان کے وکلاء کی جانب سے فرد جرم کی کارروائی روکنے کی استدعا کی گئی، استدعا میں کہا گیا کہ والیم 10 اورتین گواہان کے بیانات کی کاپیاں فراہم کرنے تک فرد جرم روکی جائے، قانون کے مطابق ایف آئی آر اور بیانات کی کاپیاں فراہم کرنا ضروری ہے، جس پر فردجرم کی کارروائی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ والیم 10 میں بیرون ملک تحقیقات کی تفصیلات ہیں، تحقیقات مکمل ہوں گی تو کاپیاں فراہم کریں گے، جاوید کیانی کے خلاف شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جاوید کیانی نے جعلی غیرملکی اکاؤنٹس کھولے اور رقوم منتقل کیں، سعید احمد نے بھی غیر ملکی اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کئے، اسلا م آباد ہائی کورٹ فردجرم عائد کرنے کی درخواست مسترد کر چکی ہے، آج بھی ملزمان چاہ رہے ہیں کہ فرد جرم عائد نہ ہو جس پر وکیل کیپٹن صفدر امجد جاوید نے کہا کہ نیب آرڈنینس کے تحت ملزمان کو تمام دستاویزات کی کاپیاں فراہم کرنا ضروری ہے۔

پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جب کہ پولیس، اسپیشل برانچ اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ججز اور حساس ادارئے کی کردار، اہم سیا سی جما عت کے میڈیاسیل کی گرفتاریاں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز کے میڈیا سیل کے پانچ ارکان گرفتار کرلئے گئے۔ ملزمان نے اعتراف کرلیا یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کیا ہے کہ وہ فوج، ججز عمران خان ، پیپلزپارٹی رہنماﺅں کی کردار کشی کرتے رہے میڈیا سیل میں کئی چھوٹے سیل تشکیل دیئے گئے تھے جن کو الگ الگ ٹاسک دیئے جاتے تھے میڈیا سیل کے مزید 26ارکان کی نشاندہی ہوچکی ہے جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

مریم نواز 70ملین ڈالرز کس کے کھا گئیں؟

لاہور (ویب ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ میں مریم نواز کیخلاف 70ملین ڈالرز کی تحقیقات کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو اپنے جوابات داخل کرانے کا حکم دیدیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیراعظم کی بیٹی کو باراک اوبامہ کی بیوی نے 70ملیں ڈالرز دئیے جو کہ2لاکھ بچیوں کی تعلیم پر خرچ ہونا تھے۔درخواست گزار کے مطابق مریم نواز اپنے عہدے کا غلط استعمال کر رہی ہیں ۔ سابق امریکی صدر براک اوباماکی اہلیہ نے مریم نواز کو 70ملین ڈالرز دئیے جو کہ پاکستانی 2لاکھ بچیوں کی تعلیم پر خرچ ہونا تھے ،رقم کہاں خرچ ہوئی اس کا کوئی حساب موجود نہیں۔

مریم نواز نے قوم سے دعا کی اپیل کر دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز کا کہنا ہے کہ والدہ کی سرجری ہو گئی ہے آپ ان کے کئے دعا کریں ۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کا سوشل میڈیا اکانٹ پر کہنا تھا کہ میری والدہ کی سرجری شروع ہو چکی ہے ،سب ان کے لئے دعا کریں ۔واضح رہے کہ نواز شریف بھی لند ن کے اس ہسپتال میں موجود ہیں جہاں ان کی اہلیہ کی سرجری کی جارہی ہے ،نواز شریف کل ہی لندن پہنچے تھے ۔

این اے 120مریم نواز نے میدان سنبھال لیا

لاہور: این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے مریم نواز اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلائیں گی جس کا باقاعدہ آغاز آج سے کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کو ریلی کی صورت میں ماڈل ٹاﺅن لایا جا رہا ہے۔ ریلی میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ مریم نواز مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں ن لیگی کارکنوں سے ملاقات کریں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز آج حلقہ این اے 120 میں یو سی چئیرمینز اور وائس چئیرمینز سے بھی ملاقات کریں گی۔ ملاقات میں این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم کے حوالے سے مشاورت ہو گی ۔ خیال رہے کہ این اے 120 سے مسلم لیگ ن کی اُمیدوار بیگم کلثوم نواز کو گلے کلا کینسر تھا جس کے باعث وہ علاج کی غرض سے لندن چلی گئیں۔

مریم نواز کی کارکنوں کو اہم ہدایت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کو پارٹی کے مخالف پروپیگنڈا کرنے والے میڈیا ہاو¿سز کے خلاف حملوں سے باز رہنے کی ہدایت کردی ہے اور انہیں کہا ہے کہ یہ ہمارا کلچر نہیں ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر “ ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سپورٹرز سے گزارش ہے کہ وہ اپنی جماعت کے مخالف میڈیا ہاو¿سز پر حملے اور ان اداروں کے رپورٹرز سے بدتمیزی نہ کریں کیوں کہ یہ نہ تو ہماری روایات ہیں اور نہ ہی نواز شریف کی میراث ، اس لئے کسی بھی چینل کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم کی ریلی کے دوران مسلم لیگ(ن) کے کارکنا ن کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹرز کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جس کے بعد میڈیا پر لیگی کارکنان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مریم نواز کیلئے تیاریاں شروع ،مسلم لیگ ن کا نیا منصوبہ منظر عام پر آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءنعیم الحق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کا ضمنی انتخاب مریم نواز شریف کو لڑانے کوشش کی جا رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کو این اے 120 کا ضمنی انتخاب لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ شہباز شریف ضمنی الیکشن ہار جائیں گے اور اگر جیت کر پنجاب سے ہٹ کر مرکز میں چلے گئے تو پنجاب سے اثر و رسوخ ختم ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم ہے اور پاکستان میں بہت عرصے بعد ایک کٹھ پتلی وزیراعظم آیا ہے جو ہر بات نواز شریف سے پوچھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین عمران خان کی دشمنی میں اندھے ہو چکے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طریقے سے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔