Tag Archives: Mehwish-Hayat

لگن ہو تو خدا منزلیں خود بخود آسان کردیتا ہے :مہوش حیات

لاہو ر (خصوصی رپورٹ)معروف اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ لگن ہو تو خدا منزلیں خود بخود آسان کردیتا ہے ،میں آج جس مقام پر ہوں یہ سب میری محنت اور اپنے کام سے لگن کی بدولت ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں مجھے بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر میں نے ہمت نہیںہاری اورا س محاذ پر ثابت قدمی سے چلتی رہی جس کا پھل سب لوگوں کے سامنے ہے ۔ مہوش حیات نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کی آمد سے ٹی وی انڈسٹری میں خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کردار نگاری پر توجہ دی ہے یہی میری کامیابی کی وجہ ہے ،میں ذاتی طورپرسفارش اور سفارشی لوگوں کو پسند نہیں کرتی ۔

معروف اداکارہ کا پاکستان سپر لیگ بارے بڑی پیشگوئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے کہاہے کہ پاکستان سپر لیگ سے دنیا بھر میں ہمارا سافٹ امیج ابھر رہا ہے، فائنل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد سے بھی شو بز اور کرکٹ کا خوب رنگ جمے گا۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں نوجوان فلم میکرزاورہنرمندجس اندازسے محنت کررہے ہیں وہ رائیگاں نہیں جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ معیاری فلمیں بناکر ہم غیر ملکی فلموں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ اس وقت چالیس سے زائد فلمیں بن رہی ہیں۔ میری فلم پنجاب نہیں جاو¿ں گی ایک بار پھر فلم بینوں کو متاثر کرے گی۔