لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیریز کے تینوں میچ دیکھنے کے لئے عمران خان اور جاوید میانداد سمیت پاکستان کرکٹ کے ہیروز کو دعوت دے رکھی ہے تاہم جاوید میانداد نے دعوت قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے انہیں میچ دیکھنے کی دعوت دیتے وقت ”عزت“ نہیں دی جس کے باعث وہ سٹیڈیم نہیں جائیں گے۔ شائقین نے کہا میچ دیکھنے کی دعوت دینا ہی عزت کی بات ہے۔
Tag Archives: miandad
میانداد کا بھارتی ٹیم بارے بڑا انکشاف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کی باﺅلنگ اور بیٹنگ سے گھبراتی ہے۔ پاک بھارت سیریز ہونی چاہیے اس سے کرکٹ میں بہتری آئے گی تعلقات بھی بہتر ہونگے۔ بھارت پاکستان سے کھیلنے سے نہ گھبرائے دونوں ملکوں میں کرکٹ کو تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کوئی شک نہیں کہ بھارت کی ٹیم بڑی اچھی ہے لیکن اصل بات وقت پر پرفارمنس دینا ہوتی ہے۔ فائنل دونوں ٹیموں کیلئے بڑا ٹف ہے دیکھتے ہیں کہ کون کس ٹیم بہتر پرفارم کرتی ہے فتح اس کی ہو گی۔ بھارت کو ایک بار پھر دعوت دیتا ہوں کہ ہمارے ساتھ کرکٹ سیریز شروع کر دے چیتن شرما کے ساتھ ہمدردی ہے۔
میانداداور آفریدی سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی….
کراچی (ویب ڈیسک) جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کی باتوں سے دل بہت دکھا لیکن کرکٹ کی بہتری کےلئے بڑے ہونے کے ناطے ان کو معاف کرتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی جونئیر ہے اور ان کی باتوں سے میرا دل بہت دکھا لیکن پھربھی بڑے ہونے کے ناطے ان کو معاف کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاف کرنے کا فیصلہ کرکٹ کی بہتری کےلئے کیا کیوں کہ ایسی الزام تراشی اور باتوں سے کرکٹ بدنام ہوتی ہے۔دوسری جانب معاملے کے حل میں وسیم اکرم نے اہم کردار ادا کیا اوراس سلسلے میں ٹوئٹر پران کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد اور شاہد آفریدی دونوں پاکستان کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں، دو معزز کھلاڑیوں کے درمیان ایک دوسرے پر پتھر پھینکنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس صورت میں فوری طور پر صلح صفائی کی ضرورت ہے۔لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ معاملے کو مزید نہیں بگاڑنا چاہیے اور مل جل کر معاملہ حل کرنا چاہیے۔
ون ڈے میں کلین سوئپ کرنے میں شاہین سب سے آگے
اسلام آباد(آئی این پی)ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تین یا زائد میچوں کی مجموعی طورپر120 سیریز میں کلین سوئپس ہوچکے، پاکستان ٹیم18 باہمی سیریزمیں کلین سوئپس کرکے تمام ٹیموں میں سب سے آگے ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے یواے ای میں ویسٹ انڈیزکےخلاف کھیلی گئی حالیہ سیریزکے تینوں میچز جیت کر اپنی تاریخ کا18 واں کلین سوئپ کیا ہے جو ون ڈے کرکٹ میں تین یا زائد میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ کلین سوئپس ہیں۔ پاکستان نے اپنے18میں سے سب سے زیادہ 5 ،5 کلین سوئپس ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کےخلاف کئے ہیں ۔ گرین شرٹس نے1985 میں جاوید میانداد کی قیادت میں سری لنکا کو ہوم سیریز کے چاروں میچوں میں ہراکر پہلی بار کلین سوئپ کیاتھا ۔پاکستان کے بعد جنوبی افریقہ اور آسٹریلیاکو سب سے زیادہ 14،14سیریز میں کلین سوئپ کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ بھارتی ٹیم 10 کلین سوئپس کے ساتھ اس فہرست میں چھٹے نمبرپر موجود ہے۔