Tag Archives: afridi

آفریدی کی تباہ کن بولنگ، کراچی نے ملتان کو پچھاڑ دیا

دبئی(ویب ڈیسک) مایہ ناز آل راو¿نڈر شاہد آفریدی کی تباہ کن بولنگ کے نتیجے میں پاکستان سپر لیگ کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست دے دی۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان کی ٹیم کراچی کے 189 رنز ہدف کا تعاقب کررہی تھی تاہم آفریدی نے مڈل اوورز میں تین اہم وکٹیں گرادیں جس کے باعث میچ پر کراچی کا غلبہ ہوگیا۔ملتان سلطانز نے اپنی اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا تاہم 18 کے انفرادی اسکور پر کمار سنگاکارا عرفان جونیئر کی گیند پر آو¿ٹ ہوگئے۔دوسرے آو¿ٹ ہونے والے بلے باز صہیب مقصود تھے جو عثمان شنواری کی بال پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 11 رنز بنائے۔احمد شہزاد عماد وسیم کی گیند پر کریز سے نکل کر جارحانہ اسٹروک کھیلنا چاہتے تھے تاہم وکٹ کیپر محمد رضوان نے انہیں اسٹمپ کردیا۔

آفریدی کا بڑا فیصلہ….غیر ملکی کھلاڑی صدمے میں

باربارڈوس(ویب ڈیسک) شاہد آفریدی نے بطور صدر اور کھلاڑی پشاور زلمی کی ٹیم چھوڑنے کا اعلان کر کے سب کو ہی حیران کر دیا اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی اپنے دل کی بات کہے بغیر نہ رہ سکے۔شاہد آفریدی کی جانب سے پشاور زلمی کے چھوڑے جانے کا اعلان ڈیرن سیمی تک ایک صحافی کے توسط سے پہنچا تو انہوں نے شدید حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” کیا؟ یہ کب ہوا۔“اس کے کچھ ہی دیر بعد آفریدی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کیا تو ڈیرن سیمی کو بھی چارو ناچار یقین کرنا پڑا اور جواب دیا کہ ”دوست! تمہارے ساتھ کھیلنا بہت ہی خوشی کی بات تھی، اگرچہ میں بہت زیادہو صدمے میں ہوں کہ تم پشاو رزلمی چھوڑ رہے ہو۔

کروڑوں پاکستانیوں کے ساتھ غداری ….شاہد آفریدی آپے سے باہر

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سپاٹ فکسنگ بہت بڑا جرم ہے اس کے سدباب کےلئے مجرم کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے ¾سلمان بٹ 20کروڑ عوام کے کپتان تھے انہوں نے کروڑوں پاکستانیوں کے ساتھ غداری کی ہے۔ایک انٹرویومیں شاہد آفریدی نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ پر 5سال کی سزا کافی نہیں۔ اگر ایک مثال بنادی جاتی تو کوئی کھلاڑی یہ حرکت نہ کرتا۔ کھلاڑیوں سے غلطی ہوئی ہے کہ انھوں نے رابطوں کانہیں بتایا۔ان لڑکوں کی وجہ سے ہم پر ایسے نظر رکھی جاتی جیسے ہم سب قصور وار ہیں۔ 2010کے بعدکرکٹ ٹیم کی جو حالت کردی گئی تھی سوچا بھی نہیں جاسکتا۔سپاٹ فکسنگ کرنے والے لڑکوں کی وجہ سے ہمارے اوپر کرفیو لگادیا گیا تھا اور ہماری ہر ایک حرکت نوٹ کی جاتی تھی، ہم نے وہ وقت بہت ہی مشکل گزارا ہے۔کرکٹ کمرشل ہونے کی وجہ حلال طریقے سے کروڑوں کمائے جا سکتے ہیں ۔ تعلیم یافتہ اور ناخواندہ دونوں قسم کے کھلاڑی سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے۔ سپاٹ فکسنگ سے پڑھائی کا تعلق نہیں گھر کی تعلیم سب سے اہم ہوتی ہے والدین اپنے بچوں کی تربیت کا درست طریقہ اختیا رکریں ۔

میچ فکسنگ سکینڈل شاہد آفریدی کے صبر کا پیمانہ لبریز

کراچی (بی این پی ) شاہد آفریدی نے کہا کہ سیاست کو نظر انداز کرکے ملکی مفاد کا فیصلہ ہونا چاہیے، ہمارے دشمن بڑھ رہے ہیں اور دوست کم ہوتے جارہے ہیں۔ اگرانگلینڈ میں سپاٹ فکسنگ پرمثال قائم کردی جاتی تو یہ پی ایس ایل سکینڈل نہ ہوتا۔کرکٹ میں کرپشن ختم کرنے کےلئے پروفیشنل کھلاڑیوں کو ذمہ داری اداکرنا ہوگی۔اپنے ایک انٹرویو میںشاہد آفریدی کا سپاٹ فکسنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے مثال قائم نہیں کی اس لیے ایسے واقعات ہور ہے ہیں

آفریدی کا ریٹائرمنٹ کے بعد بڑا یو ٹرن

دبئی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنا الوداعی میچ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈکوارٹرز میں کھیلنا چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کا فیصلہ بہت بڑا ہے اور وہ اس حوالے سے پرجوش ہوں، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنا آخری میچ پاکستان میں پی سی بی ہیڈکوارٹر میں کھیلنا چاہتا ہوں’۔شاہد آفریدی اپنے الوداعی میچ کے حوالے سے مبینہ طور پر پی سی بی حکام سے رابطے میں تھے لیکن معاملات کو حتمی شکل نہ دی جاسکی اور پی ایس ایل کے دوران ہی انھوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘پی ایس ایل کے لاہور میں فائنل کو یقینی بنانے کی ذمہ داری مداحوں، میڈیا اور سیکیورٹی اداروں سمیت سب پر عائد ہوتی ہے’۔پشاور زلمی کے لیے کھیلنے والے بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف فتح کے حصول پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

آفریدی بارے اہم خبربے نقاب

لندن(ویب ڈیسک)مایہ ناز قومی کرکٹراور ٹی 20ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے بوم بوم کے پیچھے چھپی کہانی سے پردہ اٹھا دیا۔آفریدی کا کہنا تھا کہ جب میں نے دوسری تیز ترین سنچری کرنے پربھارتی کمنٹیٹرروی شاستری نے بوم بوم کہا تب سے یہ نام پڑگیا ۔کیربین پریمیر لیگ میں شرکت پر بہت خوش ہیں۔برطانیہ میں سپورٹس چینل سے گفتگو میں بوم بوم کہلائے جانے کے پیچھے چھپی وجہ سے متعلق سوال کے جواب میں شاہدخان آفریدی کاکہناتھاکہ میرے دوست ، مجھے اس کے پیچھے چھپی کہانی کا علم نہیں ،یہ بہت ساپریشر ڈالتاہے ، ایک دفعہ میں انڈیا میں تھا، یہ شاید 2005-06تھا، 42گیندوں پر دوسری تیز ترین سنچری کی تو کمنٹیٹر روی شاستری نے یہ الفاظ بولے اور پھر یہ نام مشہور ہوگیا۔ شاہدآفریدی کاکہناتھاکہ کیربین پریمیر لیگ میں شرکت پر بہت خوش ہیں ، پچھلی دفعہ رمضان اور کچھ فیملی معاملات کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکا ، دلچسپ کھیل تھا، ہجوم بھی پرجو ش تھا۔انہوں نے کہاکہ ا پنی پرفارمنس سے خوش ہوں اور مزید کچھ کرناچاہتاہوں ،مجھے پتہ ہے کہ میری پرفارمنس ٹیم کے لیے کتنی اہم ہے ، اس لیے میں مثبت کرناچاہتاہوں ۔

کشمیر بارے ٹوئٹ ….بھارت آپے سے باہر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) آل راﺅنڈر شاہد آفریدی اپنے جذبات کو احتیاط کے پردوں کے پیچھے کبھی بھی نہیں چھپاتے، یہی وجہ ہے کہ یوم کشمیر پر وہ بھی کشمیریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے جاری مظالم پر خاموش نہیں رہ پائے، انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ” کشمیر کئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا شکار ہے، یہی وقت ہے کہ ہم معصوم جانوں کو بچانے کے لئے اس مسئلے کو حل کریں“۔ایک اور ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ” کشمیر دنیا میں ایک جنت ہے اور ہم اسی معصوموں کے خون سے آلودہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے“۔ان کے ان ٹویٹس کا سامنے آنا تھا کہ بھارتیوں کو مرچیں لگنا شروع ہوگئی، انہوں نے چہروں پر سے شرافت کا پردہ ا±تارتے ہوئے اپنی ذہنیت کے عین مطابق گالم گلوچ شروع کردی۔ایک سوہاگ نامی اکاﺅنٹ سے کسی نے اپنے اندر کے گند کو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ” تم دودھ مانگو گے ہم کھیر دیں گے، تم کشمیر مانگو گے ہم چیر دیں گے“۔ایک اور گنیش نامی شخص نے کہا کہ ” تم لوگ بھارت سے ورلڈ کپ میں ایک میچ تک تو جیت نہیں سکتے ہو اور بات کرتے ہو کشمیر کی“۔

آفریدی پہلے انٹرنیشنل سپر سٹار بن گئے ….اندرونی کہانی سامنے آگئی

کراچی (ویب ڈیسک)سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی بلٹز ایونٹ کیلئے کولون کینٹنز سے معاہدہ کر لیا ہے۔ 36 سالہ آل راو¿نڈر رواں سال مارچ میں ہونے والے ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی بلٹز ٹورنامنٹ کیلئے معاہدہ کرنے والے پہلے انٹرنیشنل سٹار ہیں حالانکہ ایونٹ کے منتظمین نے مزید بڑے ناموں سے معاہدے کی توقع ظاہر کی ہے۔ واضح رہے کہ کولون کینٹنز گزشتہ سال پہلی بار کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کی مشترکہ فاتح ہے جس نے رواں سال کیلئے پاکستانی سپر سٹار کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ ماضی میں ہانگ کانگ سکسز ایونٹ میں کھیلنے والے شاہد آفریدی بھی کولون کینٹنز کی نمائندگی کیلئے پرجوش ہیں، جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایونٹ کے متعلق کافی کچھ سنا ہے اور وہ ماحول، شائقین کی محبت اور میزبانی کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔

میانداداور آفریدی سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی….

کراچی (ویب ڈیسک) جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کی باتوں سے دل بہت دکھا لیکن کرکٹ کی بہتری کےلئے بڑے ہونے کے ناطے ان کو معاف کرتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی جونئیر ہے اور ان کی باتوں سے میرا دل بہت دکھا لیکن پھربھی بڑے ہونے کے ناطے ان کو معاف کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاف کرنے کا فیصلہ کرکٹ کی بہتری کےلئے کیا کیوں کہ ایسی الزام تراشی اور باتوں سے کرکٹ بدنام ہوتی ہے۔دوسری جانب معاملے کے حل میں وسیم اکرم نے اہم کردار ادا کیا اوراس سلسلے میں ٹوئٹر پران کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد اور شاہد آفریدی دونوں پاکستان کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں، دو معزز کھلاڑیوں کے درمیان ایک دوسرے پر پتھر پھینکنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس صورت میں فوری طور پر صلح صفائی کی ضرورت ہے۔لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ معاملے کو مزید نہیں بگاڑنا چاہیے اور مل جل کر معاملہ حل کرنا چاہیے۔