کراچی(شوبز ڈیسک )گلوکارہ مومنہ مستحسن کا کہنا ہے کہ وہ کوک سٹوڈیو میں گانا گا کر نیشنل کرش بن چکی ہیں لیکن انہیں اس کی وجہ سے اپنی نجی زندگی میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، کوئی ایسی رات نہیں تھی جب وہ سونے سے پہلے روتی نہ ہوں۔اپنے ایک ویڈیو انٹرویو میں گلوکارہ مومنہ مستحسن نے کہا کہ جب انہوں نے کوک سٹوڈیو کے سیزن 9 میں راحت فتح علی خان کے ساتھ گانا گایا تو وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ گانے کے دوران وہ کیسے مسکرائیں، لوگوں سے کیسے بات کی، کپڑے کیسے پہنے ہیں ،چلتی کیسے ہیں؟، ہر کسی کو اس پر تبصرہ کرنے کا حق حاصل ہوگیا۔مومنہ مستحسن نے کہا کہ جب ان کا گانا وائرل ہوا تو انہیں اس کی بالکل بھی امید نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئیں۔ لوگ سوچ رہے تھے کہ میں نیشنل کرش آف پاکستان بننے پر بہت خوش ہوں لیکن مجھے یہ مرنے کی طرح لگتا تھا، مجھے خوف اور دہشت کے دورے پڑنے لگے، میں سونے سے پہلے ہر رات روتی تھی ، میں خواہش کرتی تھی کہ کسی طرح مجھے اپنی زندگی واپس مل جائے اور میں وہ چیز نہ رہوں جس پر ہر کسی کا حق ہے بلکہ میں صرف ایک عام انسان بن جاوں
Tag Archives: momna
مومنہ مستحسن اورعباس حسن کاپہلا پراجیکٹ ادھورا رہ گیا
لاہور(کلچرل رپورٹر)برطانوی نژاد پاکستانی پاپ سٹار عباس حسن اور مومنہ مستحسن کے درمیان پہلا پراجیکٹ ادھورا رہ گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں گلوکاروں نے ایک ساتھ گانا ”نہ جانے“بنانے کا پروگرام بنایا تھا اور اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل تھیں جبکہ اس بارے میں میڈیا کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا لیکن اب عباس حسن نے اس کی تردید کی ہے کہ وہ مومنہ کے ساتھ کوئی پراجیکٹ کررہے ہیں۔اس بارے میں انہوں نے اپنے آفیشل پیج پر بھی تفصیلی سٹیٹس لکھا ہے کہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے انہوں نے یہ پراجیکٹ ملتوی کردیا ہے کیونکہ ان دنوں وہ ارمینا رانا کے ساتھ ایک سیکرٹ پراجیکٹ کررہے ہیں جبکہ آئندہ ماہ ایک ٹور کے لئے چین جارہے ہیں۔