اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مالاکنڈ، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں بارش کی پشگوئی کی گئی ہے۔پنجاب، سندھ سمیت میدانی علاقوں میں خشک موسم کا راج ہے ، بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ، استور سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی تین درجے گر گیا ، کالام میں منفی تین ، سکردو میں منفی ایک ڈگری سردی پڑی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے مالاکنڈ، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
Tag Archives: mosam
”موسم کی انگھڑائی“۔۔۔محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سُنا دی
لاہور،مری (خصوصی رپورٹ) پہاڑی علاقوں میں برف باری ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے آج لاہور سمیت پنجاب بھر میں کالے بادل چھائیں گے لیکن بادل بن برسے واپس لوٹ جائیں گے گزشتہ روز سردی کی شدت بڑھنے سے کم سے کم درجہ حرارت سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک رہے گا سردی بڑھے گی اور دھند بھی، لیکن بارش کاکوئی امکان نہیں، ادھر مری سے ملکہ کوہسار مری میں ان دنوں ملک بھر سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد چھٹیاں گزارنے آئی ہوئی ہے، سیاحوں کو یہ امید ہے کہ وہ روئی کے گالوں کی طرح برستی اور موتیوں کی طرح چمکتی برفباری کا نظارہ کرینگے لیکن برفباری کے کوئی آثار نظر نہیںآرہے۔
لاہوریوں پر موسم مہربان۔۔چہرے کھل گئے
لاہور (ویب ڈیسک) لاہوریوں پر موسم مہربان ۔کالی گھٹائیں چھا گئیں ،تیز ہوا اور بارش نے شہریوں کےچہرے کھلا دیئے،`
پیر کے روز موسم کیسا ہو گا ؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر د ی
خشک سالی ،نزلہ ،کھانسی سے بیزار عوام کیلئے محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنا دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پاکستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرما کی بارشوں کی پیش گوئی کر دی ۔جبکہ پنجاب اور کے پی کے وسطی علاقوں اور بلوچستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔بارشوں کا آغا ز چترال سے ہو گا ۔بارشوں کے دوران دھند کا سلسلہ بھی کم ہو جائے گا ۔