پشاور(خصوصی رپورٹ)خیبرپختونخوا میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ بدستور جاری ہے اور354مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،اب تک مرض سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 6400تک پہنچ گئی تاہم آدھے سے زائد مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کیاگیاہے،ڈینگی رسپانس یونٹ (ڈی آریو) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ڈینگی کے 2052مشتبہ مریضوں کاخیبرٹیچنگ ہسپتال سمیت صوبے کے دیگر مختلف ہسپتالوں میں معائنہ و ٹیسٹ کے بعد 354افراد میں مرض کی تشخیص کی گئی ،115مزید افراد کو داخل کردیا گیا جبکہ196کو صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا،ہسپتالوں میں اس وقت کل داخل مریضوں کی تعداد 413ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ ڈینگی بخار سے اب تک 18افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
Tag Archives: mosquito
دنیا کا وہ ملک جہاں مچھر کا نام و نشان نہیں
لاہور (خصوصی رپورٹ)کرہ ارض پر ایک ایسا حیرت انگیز ملک بھی موجود ہے جہاں مچھر یا دیگر کیڑوں کی نسل موجود نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئس لینڈ دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں ماحولیاتی آلودگی بالکل نہیں یہی وجہ ہے کہ وہاں کیڑوں اور مچھروں کی افزائش نا ممکن ہے ، سائنس دانوں کے مطابق آئس لینڈ کے درجہ حرارت اور پرفضاماحول کی وجہ سے یہاں مچھر یا کسی بھی کیڑے کی افزائش ناممکن ہے کیونکہ مچھر کو زندہ رہنے کیلئے مخصوص ماحول اور درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ منفی درجہ حرارت اور شدید سرد موسم کے باعث انٹارکٹیکا میں بھی مچھر موجود نہیں کیونکہ وہاں کے ماحول میں اس کی موجودگی ناممکن ہے ۔