کسی کو نیا پاکستان دیکھتا ہے تو یہاں ملتان کو آکر دیکھے یہ ہے نیا پاکستان، میٹرو بس منصوبوں کا جال دوسرے شہروں تک پھیلائیں گے،میٹرو کا کرایہ لاہور اور راولپنڈی سے زیادہ وصول کرنے کی تجویز مسترد کی، ملتان میٹرو بس کے کرائے کو دوسرے شہروں کے برابر رکھا گیا ، مخالفین کبھی دھرنے میں بیٹھ جاتے ہیں، کبھی ٹی وی پر الزامات لگائے ہیں، ان کے الزامات کی کوئی سمجھ نہیں آتی ، مخالفین ترقی کو روکنا چاہتے ہیں‘ الزامات لگانے والوں کے قول و فعل میں تضاد ہے، ناسمجھ لوگ پاکستان کی ترقی روک رہے ہیں، ان کے سارے کچے چٹھے قوم کے سامنے آئیں گے، ایک دن آئے گا سیاسی مخالفین کے راز بھی کھلیں گے،لوڈشیڈنگ کے علاوہ بجلی کی قیمت کم کریں گے،حکومت کا کام جلسے جلوس دھرنے نہیں،سیاست میں قوم کا وقت ضائع نہیں کریں گے، سیاستدان صرف نعروں اور کھانے پینے کے لئے نہیں ہوتے جو کام کرے گا عوام اسے ہی منتخب کریں گے،فیصل آباد‘ سرگودھا اور بہاولپور میں بھی میٹرو بس منصوبے بنیں گے