ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنے والوں کو دہشت گردقراردینا نا انصافی ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران قابض بھارتی فوج نے وادی میں مظالم بڑھا دیے ہیں، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینا ناانصافی ہے۔نفیس زکریا کا مزید کہنا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی قربانیوں کی معترف ہے، پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں جنہیں انسانی حقوق کے اداروں نے بھی ریکارڈ کیا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کا پر امن حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری 7دہائیوں سے آزادی کی جدو جہد کر رہے ہیں، انہیں حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
Tag Archives: nafees-zakria
افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے اور بھارتی ایجنسی “را” افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کرواتی ہے۔اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ طالبان، القاعدہ، جماعت الاحرار اور حقانی گروپ افغانستان سے کام کررہے ہیں، ہمارے خلاف افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، بھارتی ایجنسی “را” افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرواتی ہے۔ افغانستان کومسائل کا ذمہ دار پاکستان ٹھہرانے کے بجائے بارڈر مینجمنٹ میکنزم پر توجہ دینی چاہیے جب کہ افغانستان انسداد دہشت گردی اور بارڈر مینجمنٹ پر تعاون کرے۔نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان اورایران کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، ایران نے پاکستان اوربھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے، افغان صدراشرف غنی کے بیان پرتبصرہ مناسب نہیں کیونکہ مشیرخارجہ سرتاج عزیزاس پرتبصرہ کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی نومنتخب امریکی قیادت سے ملاقات کے لیے امریکا کے دورے پرہیں اورسیکرٹری خارجہ ویانا میں نیوکلیئر اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنے مشکل ترین حالات میں بھی 35 لاکھ مہاجرین کو پناہ دی، ہماری افغانستان میں قیام امن کی شفاف پالیسی ہے اور پاکستان بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔گزشتہ روزہونے والے طیارے کے حادثے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حویلیاں کے قریب طیارے کی تباہی سے 45 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اوراس سانحہ نے پاکستانی عوام کو سوگ کی کیفیت میں مبتلا کردیا، امریکا کی جانب سے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے ہم اس کو سراہتے ہیں۔