سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، امریکا، یورپ، آسٹریلیا اور مشرق بعید میں کروڑوں مسلمان عید الاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، افریقا، امریکا، یورپ، آسٹریلیا اورمشرق بعید کی مختلف ریاستوں میں آباد کروڑوں مسلمان عید الاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔ سعودی عرب میں نماز عید کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے، جس کے بعد مسلمانوں نے سنت ابراہیمی علیہ السلام پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی رضا کے لیے جانوروں کی قربانی کی اوردنیا بھر میں نماز عید کے اجتماعات میں مسلمانوں نے امت مسئلہ کے اتحاد اور سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔دنیا میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے مسلمان ملک انڈونیشیا میں بھی پورے جوش و جذبے کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے۔ سعودی عرب میں عید الاضحی کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے، جہاں دنیا بھر سے آئے لاکھوں حاجیوں نے نمازعید ادا کی۔ انڈونیشیا میں نماز عید کے سب سے بڑے اجتماعات جکارتہ اور جاوا میں ہوئے۔اس کے علاوہ ملائیشیا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، افغانستان، عراق، مصر اور دیگر ممالک میں بھی نماز عید کے بعد قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
Tag Archives: Namaz
دارالعلوم کراچی میں جنید جمشید کی تدفین کر دی گئی
کراچی (ویب ڈیسک)طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کی نماز جنازہ معین خان اکیڈمی سے متصل گراونڈ میں ادا کر دی گئی ہے۔ جنید جمشید کی نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے پڑھائی جس میں جید علمائے کرام، سابق قومی کرکٹرز اور شوبز ستاروں سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ جنید جمشید کی نماز جنازہ سے قبل مولانا طارق جمیل نے بیان بھی کیا جس میں انہوں نے دنیا و آخرت کے اہم پہلووں پر روشنی ڈالی۔جنید جمشید کی نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، گراونڈ کے اندر اور باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا جب کہ گراونڈ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے بھی سرچ کیا گیا۔ جنید جمشید کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق دارالعلوم کراچی میںکر دی گی۔
اس سے قبل….