Tag Archives: nawaz rally

”چور ہے“ کے نعرے ،ویڈیو وائرل

لاہور (ویب ڈیسک) میاں نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور ریلی میں موجود نوجوانوں نے ”چور ہے چور ہے“ کے نعرے لگائے۔ نوجوان ریلی کے ساتھ ن لیگ کا پرچم تھامے گاڑیوں پر موجود تھے جب انہوں نے اچانک کیمرہ مین کو دیکھا اور ن لیگی پرچم میں موجود میاں نواز شریف کی تصویر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے زور زور سے نعرے لگانے شروع کر دئیے۔ جس میں انہیں ”گلی گلی میں شور ہے ”چور ہے چور ہے“ کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور سینکڑوں لوگوں نے اسے شیئر بھی کیا ہے۔