Tag Archives: nepra

قوم کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیپرا نے جون کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ 2 روپے 11 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔ چئیرمین نیپرا طارق ستوزئی کی سربراہی میں نیپرا میں بجلی کے ٹیرف میں ردو بدل کی سماعت ہوئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی۔ درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا کہ جون میں کل 11 ارب 46 کروڑ یونٹ بجلی بنائی گئی اور تقسیم کار کمپنیوں کو 11 ارب 21 کروڑ یونٹ بجلی 52 ارب 62 کروڑ روپے فروخت کی گئی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت کا تخمینہ 6 روپے 82 پیسے تھا جب کہ فی یونٹ فیول لاگت تخمینے کے مقابلے میں 4 روپے 69 پیسے رہی لہذاٰ جون کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 13 پیسے کئے جائیں۔نیپرا نے (سی پی پی اے) کی درخواست پر عوامی سماعت کے بعد فیصلہ دیتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ قیمتوں کی کمی سے صارفین کو 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا تاہم نرخوں میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک، لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔ اور300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین اس کمی سے مستفید نہیں ہوں گے۔

عوام کیلئے ایک اور خوشخبری

اسلام آباد(ویب ڈیسک )مہنگی بجلی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں دو روپے انسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں سے متعلق سماعت چوبیس نومبر کو کرے گا۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ ماہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے تیل کی لاگت کی مد میں صارفین سے 22 ارب روپے اضافی وصول کیے۔ اکتوبر میں 8 ارب 49کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی جس کی لاگت 40 ارب 27 کروڑ روپے رہی۔بجلی سستی پیدا ہونے کے باعث قیمتوں میں 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے۔ نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست منظور کر لی جس پر 24 نومبر کو سماعت کی جائے گی۔

2018ءلوڈ شیڈنگ ختم ہوگی یا نہیں ؟؟؟ اصل صورتحال واضح ہو گئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) بجلی کی لوڈشیڈنگ 2018ءتک مکمل طور پر ختم ہونے کا امکان نہیں، جیسا کہ وزیراعظم عوام سے وعدہ کر رہے ہیں، اس بارے میں نیپرا نے اصل صورت حال کی وضاحت کی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا پاور سیکٹر پلانٹس اور ٹرانسمیشن سسٹم کو ڈیل کرتا ہے اس کا کہنا ہے کہ بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کی تکمیل 2018ءتک ممکن نہیں ہے، تمام منصوبے مقررہ وقت سے بہت پیچھے جا رہے ہیں، نیپرا کی وضاحت مسلم لیگ (ن) کو پریشان کرے گی جس کا دعویٰ ہے کہ لوڈشیڈنگ 2018ءتک ختم ہو جائے گی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا یہ دعویٰ منصوبوں کے معائنہ پر مبنی ہے۔ لیکن متعلقہ امور کے بارے میں آگاہی حاصل نہیں کی گئی۔ انگریزی اخبار بزنس ریکارڈر اور ڈان کی رپورٹ کے مطابق نیپرا کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی غفلت کے باعث قومی خزانہ کو پہلے ہی 16بلین روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ کمپنی کا بیشتر ترقیاتی کام تاخیر کا شکار ہے۔