Tag Archives: Pak Bahriya

پاک بحریہ کا بڑا اقدام …دشمن تیاریاں دیکھ کر پریشان

کراچی(ویب ڈیسک)پاک بحریہ نے گوادر اور اقتصادی راہداری کیلئے سکیورٹی فورس تشکیل دیدی ۔تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے گوادر اور اقتصادی راہداری کیلئے سکیورٹی فورس تشکیل دیدی ٹاسک فورس-88اوراقتصادی راہداری اسپیشل سکیورٹی ڈویڑن فرائض مشترکہ انجام دینگے۔ٹاسک فورس-88،جاسوس طیاروں،ڈرونز،جنگی جہازوں،جدیدہتھیاروں، آلات سےلیس ہوگی۔

ہر چیلنج کا مقابلہ کرتے رہیں گے

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ دشمن کی ہر نقل و حرکت پر نظر ہے۔ دنیا نے دیکھا بحریہ نے کس مستعدی سے بھارتی آبدوز کو بھگایا۔ ملکی بحری سرحدوں کا دفاع مقدس فریضہ ہے۔ جان دے دیں گے لیکن پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریاں انتہائی اطمینان بخش ہیں اور نیوی کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ گوادر اور سی پیک کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ قوم کے تعاون سے ہر چیلنج کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔