اسلام آباد(نیااخبار رپورٹ)پاکستان میں پٹرول کا ذخیرہ گھٹ کر محض سات دنوں کا رہ گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے ڈی جی آئل اور او سی اے سی کو خط کے ذریعہ آگاہ کیا ہے کہ پٹرول کا ذخیرہ قواعد کے تحت 20 دنوں کے بجائے صرف 7 دن کا رہ گیاہے۔ صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مارکیٹ میں اپنے شیئر کے مطابق گزشتہ ماہ پٹرول درآمد کرنے میں ناکام ر ہیں جس سےپورا دباﺅ پی ایس او پر آگیا ہے۔ پی ایس او کے ترجمان کا کہنا ہےکہ بحران کے باوجود پٹرول کی فراہمی بحال رکھی گئی۔ او سی اے سی کے سی ای او نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ماہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اپنے حصے کا پٹرول درآمد کرنے میں ناکام رہیں جس کیو جہ سے صورتحال بگڑ گئی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں چند دنوں میں آئل ٹینکرز منگوارہی ہیں جس سے صورتحال بہتر ہوگی اور دس روز کے لئے ذخیرہ دستیاب ہوجائے گا۔ گزشتہ دو ماہ سے پٹرول کی قلت کاسامنا ہے اور اگر کوئی کھیپ نہیں پہنچ پاتی تو پٹرول کی شدید قلت سے معمولات زندگی شدت سے متاثر ہوتے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم الیاس فاضل نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پٹرول کی طلب میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ جس کی وجہ پٹرول کا سستا ہونا اور اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی رہی تاہم ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کا ذخیرہ آئندہ دو دنوں میں 10 روز کی ضرورت کا ہوجائے گا۔
Tag Archives: Petrol-pump
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ، سمری میں پٹرول ایک روپے ، ڈیزل ڈیڑھ روپے اور مٹی کا تیل میں فی لیٹر تین روپے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی مکمل تیار کرلی ہے ، پچھلے دو ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی جارہی تھی لیکن آخر کار اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے جس میں پٹرول فی لیٹر ایک روپے ، ڈیزل ڈیڑھ روپے اور مٹی کا تیل تیل روپے فی لیٹر اضافے کی درخواست کی گئی ہے ۔