Tag Archives: pm-nawaz-shrif

کے پی کے میں (ن)لیگ حکومت بنائے گی ،وزیر اعظم نواز شریف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت سارا وقت کنٹینر اور ناچ گانے میں لگاد ی جبکہ خیبر پختونخوا والے پوچھتے ہیں نیا پاکستان بنانے والا کہاں ہے ؟،صوبے کے لوگ کہتے ہیں جن کو ووٹ دیا وہ نظر نہیں آتا،ہم 5 سال میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی بات کرتے رہے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی کوئی ڈیڈلائن نہیں دی،چین کاشکریہ اداکرتاہوں جنھوں نے بجلی کے کارخانوں میں سرمایہ کاری کی،میرے دل میں جھانک کر ہی میرے کارکنوں کے پیار کا اندازہ ہوسکتا ہے۔یواین پی کے مطابق منگل کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں پارٹی کی مرکزی کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے نام لئے بغیر پی ٹی آئی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزارتیرہ اور دو ہزار سولہ کے پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوہزار اٹھارہ میں(ن) لیگ کے پی کے مین اپنی حکومت بنائے گی۔دنیا کہتی ہے پاکستان سب سے زیادہ ترقی کرنے والے ملکوں میں شامل ہوگیا ہے یہ ہم نہیں کہتے، انہوں نے عوام کو نوید سناتے ہوئے کہا کہ دو ہزاراٹھارہ تک بجلی بحران ختم ہوجائےگا تھر میں کوئلے سے چار ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کی جائےگی ہمارا ہدف صرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنا نہیں بلکہ بجلی سستی کرنا بھی ہے ہم نے ان منصوبوں میں سو ارب کی بچت کی کوئی اور حکومت ہوتی تو کمیشن بناتی بلکہ دو سورارب اور خرچ کردیتی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں انتالیس نئے اسپتالوں کا کام شروع کر رہے ہیں،صحت ،تعلیم اور عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آج کے حالات اور دوہزار تیرہ کے حالات میں بہت فرق ہے۔ مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے پاکستان کا زرمبادلہ اس وقت چوبیس بلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے جبکہ ملک سے دہشت گردی کا صفایا کرایا جارہا ہےاس میں افواج پاکستان، پولیس، اور انتظامیہ کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم 5 سال میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی بات کرتے رہے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی کوئی ڈیڈلائن نہیں دی تاہم 2018 تک لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ تھر میں بجلی کے منصوبوں سے 4ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی جب کہ پاکستانی کوئلہ استعمال ہوگا تو بجلی 4 تا 5 روپے فی یونٹ پر آجائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ جسے جنگلہ بس کہاجاتاتھااس پرلاکھوں افراد سفرکرتے ہیں ،2014 میں سڑکوں پر 250 ارب روپے خرچ ہورہے تھے لیکن آج سڑکوں پر ایک ہزار ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں، گلگت بلتستان میں بھی ہائی ویزکاجال بچھ رہاہے اور خنجراب تا گوادر ہائی وے تعمیر کی جا رہی ہے جب کہ حیدرآباد کراچی موٹر وے بھی جلد مکمل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2013کے مقابلے میں آج کاپاکستان بہت بہتر ہے، اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر10ارب ڈالرسے بھی کم تھے لیکن آج 24ارب ڈالرہیں لیکن ہردور میں کوئی نہ ڈگڈگی بجانے والا سامنے آجاتا ہے، ایک جاتا ہے اور دوسرا آجا تا ہے تاہم ہم ڈگڈگی بجانےوالوں سے ڈرنےوالے نہیں کیونکہ ڈگڈگی بجانے والے آج بھی ڈگڈگی بجارہے ہیں اور جھوٹ بول رہے ہیں۔کارکنوں کا ذکرکرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ میرے دل میں جھانک کر ہی میرے کارکنوں کے پیار کا اندازہ ہوسکتا ہے، پارٹی کارکن عہدے داروں سے بھی زیادہ اہم ہوتے ہیں جب کہ کارکن مجھے 20،30سال سے منتخب کرتے آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری تاریخ بڑی بدقسمت ہے لیکن اس کو بدلنے کے لیے آپ کو اور قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔