Tag Archives: PMLN

یہ آسمانی صحیفہ نہیں بلکہ ۔۔۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماں نے پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کو غلطیوں کا مجموعہ اور جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ جے آئی ٹی نے رپورٹ کے بجائے کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کرنے شروع کر دیے، جے آئی ٹی ارکان کو رپورٹ کا کہا گیا تھا۔ انہوں نے تو ناول ہی لکھ دیا، رپورٹ کوئی آسمانی صحیفہ نہیں، اس میں بےشمارغلطیاں ہیں، رپورٹ کو ایٹمی دھماکا بنا کر پیش کیا گیا لیکن وہ تو چھوٹا سا پٹاخہ نکلی۔ اس موقع پر حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کے پاس بنی گالا کے گھر کی کوئی منی ٹریل نہیں، وہ کن پیسوں سے آکسفورڈ گئے ، لندن کا فلیٹ اور اربوں روپے کی پراپرٹی کیسے خریدی، اس کی بھی تحقیقات ہونی ہے، انہیں جوا کھیلنےکی بہت عادت ہے، عمران کی نہ گھر والی گھر میں ٹھہرتی ہے نہ رسیدیں، وہ اتنا زیادہ جھوٹ بولتے ہیں کہ سچ دکھائی دیئے۔ عمران کی بہن علیمہ کے نام پر 3 آف شور کمپنیاں ہیں، ان سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی جھوٹ کاپلندہ ہے اور عمران خان تیاری پکڑلیں اب ان کی باری آنی والی ہے۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد حکومت کیخلاف کیا ہونے والا ہے؟دیکھئے بڑی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد حکومت کے خلاف بھر پور تحریک چلانے کی تیاریوں پر غور شروع ہو گیا۔تحریک انصاف پیپلز پارٹی سمیت متحدہ اپوزیشن کو یک نکاتی ایجنڈے پر مقفق کرنے کیلئے بیک ڈور رابطے جاری۔متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کی تبدیلی بارے خبر نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق افواہوں کے بعد مسلم لیگ ن کے نئے رہنماﺅں نے مریم نواز کے گرد چکر لگانا شروع کردیئے ہیں جبکہ سینئر رہنماﺅں نے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ تیار ہونے کے ساتھ ہی لیگی قیادت نے ناگہانی صورتحال میں محدود مدت کیلئے نیا وزیراعظم بنانے کا عندیہ دیا تو اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے نئے اور ۔ تابعدار گروپ نے وزیرا عظم محمد نواز شریف سے نظریں چرا کر مستقبل کی امید مریم نواز کے گرد چکر لگانا شروع کردیئے ہیں معلومات کے مطابق مریم نواز کو بھی معلوم ہے کہ پارٹی قیادت کا فریضہ ان کے پاس آیا تو سینئر رہنماءان سے الگ ہوجائیں گے مسلم لیگ (ن) کے انتہائی معتبر ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کو اگر نااہل قرار دیا جاتا ہے تو پھر زور دار فارورڈ بلاک بنے گا جس میں 56 سے زائد ایم این ایز اس میں شامل ہوں گے۔

سیاسی محاذ آرائی ،ن لیگ کا اہم فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں حکومت نے سیاسی محاذ پر جارحانہ انداز اپنانے اور مخالفین کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، خرم دستگیر، عابد شیر علی اور آصف کرمانی سمیت دیگر اہم رہنما شریک تھے۔ اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے آئندہ کی حکمت عملی پر غور اور ارکان سے مشاورت کی۔

مریم نوازکا بروقت ایکشن کام کر گیا

لاہور(ویب ڈیسک)ملتان کی پانچ سالہ ننھی گڑیا امان فاطمہ کی لاہور کے مقامی اسپتال میں کامیاب اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے جس پر بچی کے والدین نے وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیر ساری دعائیں دی۔ ملتان سے تعلق رکھنے والی غریب محنت کش امانت علی کی پانچ سالہ بیٹی امان فاطمہ دل کے عارضے میں مبتلا تھی۔ ملتان میں اس کے علاج کی سہولت میسر نہ تھی ۔ بچی کے والدین نے مریم نواز اور وزیراعظم سے بچی کا علاج کرانے کی اپیل کی۔جس پر مریم نواز نے ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر بچی کو والدین سمیت لاہور بلوایا اور شریف میڈیکل کمپلیکس میں ننھی امان فاطمہ کو علاج کےلئے داخل کرایا۔

جو بھی فیصلہ آئے ….وزیر اعظم نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی فیصلے کا انتظارنہیں، ہمیں عوام نے فیصلوں کے انتظارکیلئے نہیں کام کرنے کیلئے منتخب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اپنا کام کررہاہوں اور کرتارہوں گا،کل جو بھی فیصلہ آئےگا، انشااللہ بہترہوگا، عام انتخابات وقت پر2018 میں ہوں گے، مسلم لیگ ن عوام کےمفاد میں جو ممکن ہوا کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے 9 برسوں میں کوئی کام نہیں کیا، سندھ میں صوبائی حکومت نے جوکام کرنے تھے وہ مرکز کررہاہے۔مشاورتی اجلاس میں ن لیگی قائدین کا کہنا تھا کہ زرداری ٹولے نے سندھی عوام کوجکڑرکھاہے، زرداری ٹولے نے کرپشن کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔

پی ٹی آئی اور ن لیگی آپس میں گھتم گھتا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے احاطے میں پی ٹی آئی کے مراد سعید اور ن لیگ کے جاوید لطیف کی ہاتھا پائی ہوگئی۔ارکان نے ناشائستہ زبان استعمال کی اور ایک دوسرے کو دھمکیاں بھی دیں۔یہ گرما گرمی قومی اسمبلی میں مراد سعید کی جذباتی تقریر اور پھر جاوید لطیف کے عمران خان سے متعلق سخت جملوں کے بعد شروع ہوئی ، دونوں باہر آکر بھی الجھ پڑے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے جاوید لطیف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے21فروری کولاہور میں میچ کرانےکی حمایت کی اورپی ایس ایل فائنل سے چندروزقبل عمران خان نےاسےپاگل پن قراردے دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غیرملکی کھلاڑیوں کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے۔ ملکی معاملات ، عزت خراب کرنے اور ایسے بیانات دینے والابھی غدارہے۔پی ٹی آئی والے اپنے قائد کو عقل سکھائیں۔جاوید لطیف کے بیان پر تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج شروع کر دیا۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آپ جذباتی ہوکرتقریرنہ کریں،مسئلہ پرآرام سے بات ختم کریں۔پی ٹی آئی کے مرادسعید نے کہا کہ یہ کوئی مذاق ہے یاکوئی نیاقانون آگیاہے کہ 2منٹ میں بات ختم کروں۔ہمارے زخموں پر نمک پاشی نہ کریں۔ راناثنااللہ بیان پر معافی مانگیں اس سے پختونوں کی دل آزاری ہوئی۔اس کے بعدڈپٹی اسپیکر نے مراد سعید کا مائیک بند کردیا اور کہا کہ آپ اس طرح تقریر نہیں کرسکتے جس پرمرادسعید کے ساتھ پی ٹی آئی کے دیگرارکان نے بھی احتجاج شروع کردیا۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آپ شور مچاکر ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کریں۔مراد سعید نے کہا کہ کراچی میں بھی پختونوں کے شناختی کارڈز نہیں بنائے جارہے۔اس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ شناختی کارڈ کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جاچکی ہے۔

شیر علی گروپ کی نواز شریف کو دھمکی ….ن لیگ میں ہلچل

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب میں بلدیاتی اداروں میں بالادستی کے لئے مسلم لیگ(ن) کے وفاقی و صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور بااثر سیاسی خاندانوں کے درمیان ہونے والی سیاسی رسہ کشی پارٹی قیادت کے لئے درد سر بن گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے مختلف اضلاع میں میونسپل کارپوریشنوں کے میئروں اور ضلع کونسلوں کے چیئرمینوں کے علاوہ متحارب بااثر مسلم لیگی دھڑوں میں پیدا ہونے والے اختلافات لاہور میں ختم نہ ہونے پر معاملہ وزیر اعظم تک پہنچ گیا ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے محاذ آرائی ختم کرا کے مسلم لیگ (ن) کے متفقہ امیدوار لانے کے لئے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ وفاقی و صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی چودھری نثار علی، خواجہ محمد آصف، خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، میاں حمزہ شہباز شریف، پرویز رشید، راجہ اشفاق سرور، راناثناءاللہ، منشاءاللہ بٹ، ملک ندیم کامران، سعود مجید، مہر اشفاق اور ملک پرویز نے پنجاب کے 36 ضلع کونسلوں اور 12 میونسپل کارپوریشنوں کے میئروں، ڈپٹی میئروں، چیئرمینوں وائس چیئرمینوں کو ٹکٹ دینے کی سفارشات اور اپنی تجاویز سے وزیر اعظم کو آگاہ کردیا ہے ۔جن مسلم لیگی دھڑوں کو بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں میں واضح برتری حاصل ہوئی ہے ان کے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اصولی فیصلہ ہوا ہے۔ جن اضلاع میں مسلم لیگ (ن) کے متحارب گروپوں کے امیدوار ایک دوسرے کے مقابلے میں ہوں ان کو اوپن رکھا جائے گا لیکن ان گروپوں کے امیدواروں کے اپوزیشن جماعتوں کے کو نسلرزکے ووٹ لینے پر پابندی ہوگی۔ اس طرح پنجاب کی 36ضلع کونسلوں میں سے میں وفاقی و صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے قریبی رشتہ داروں کو ضلع کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ٹکٹ دیئے جائیں گے جبکہ 4میونسپل کارپوریشنوں اور 9ضلع کونسلوں کو اوپن چھوڑ دیا جائے گا جو بھی امیدوار ضلع کونسل کا چیئرمین یا میونسپل کارپوریشن کا میئر منتخب ہوگا وہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرے گا۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے مشاورتی اجلاس میں جن بلدیاتی اداروں کے میئروں اور ضلع کونسلوں کے امیدواروں کے ناموں کو فائنل کیا گیا ان میں گوجرانوالہ، فیصل آباد، شیخوپورہ، ملتان اور لاہور جیسے بڑے شہروں کے میئروں کے نام سامنے آنے پر مسلم لیگ (ن) کے متحارب دھڑے پارٹی قیادت پر امیدواروں کے ناموں کو تبدیل کرنے کے لئے زبردست دباﺅ ڈال رہے ہیں جس کے باعث جن اضلاع میں میئرز اور چیئرمینوں کے امیدواروں کے ناموں پر اتفاق نہیں ہوسکا ان میں دونوں سیاسی دھڑوں کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی اجازت دی گئی ہے،بعد میں پارٹی قیادت باہمی مشاورت سے 16دسمبر تک ان اضلاع میں میئروں اور چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دےکر پارٹی ٹکٹ جاری کرے گی۔ گوجرانوالہ کی میئرشپ کے لئے غلام دستگیر اور عثمان ابراہیم گروپوں میں زبردست جوڑ پڑا ہوا ہے۔وزیر مملکت عثمان ابراہیم اپنے بھائی اسلم ابراہیم انصاری کو میئر گوجرانوالہ بنانا چاہتے ہیں جبکہ غلام دستگیر خان گروپ شیخ ثروت اکرام کو میئر بنوانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غلام دستگیر گروپ کو عددی اکثریت حاصل ہے جبکہ عثمان ابراہیم بھی اپنی اکثریت کا دعویٰ کرتے ہیں جبکہ سلمان خالد بٹ عرف پومی بٹ کو صوبائی سطح پر تشکیل دی جانے والی کمیٹی نے میئر کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ سابقہ وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں گوجرانوالہ میئر کے انتخابات کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری نبیل اعوان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی جو اس سلسلے میں گروپوں کے اکثریت کے دعوی کا جائزہ لے کر وزیراعظم کو میئر گوجرانوالہ کے امیدوار کے بارے رپورٹ پیش کریں گے۔ جس کے بعد وزیراعظم میئر گوجرانوالہ کیلئے امیدوار کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ اسی طرح ضلع کونسل گوجرانوالہ کے چیئرمین کیلئے قومی اسمبلی کے رکن اظہر قیوم اور مدثر قیوم ناہرہ کے بھائی مظہر قیوم ناہرہ کو چیئرمین ضلع کونسل کا امیدوار نامزد کرنے پر رانا نذیر گروپ قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین رانا عمر نذیر، چودھری اختر علی سمیت 9اراکین اسمبلی نے پارٹی قیادت سے رجوع کرکے چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ کے نامزدگی کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی استدعا کی ہے۔ میئر فیصل آباد کیلئے رانا ثنا گروپ کے ملک عبدالرزاق کو میئر نامزد کرنے پر ان کے متحارب شیر علی گروپ کے عابد شیر علی اور ان کے ساتھیوں نے زبردست احتجاج کیا ہے اور پارٹی چھوڑنے کی دھمکی تک دے دی ہے۔ اسی طرح میونسپل کارپوریشن ملتان کیلئے چودھری نوید آرائیں کو میئر کا امیدوار بنانے پر ان کے متحارب سیاسی دھڑوں نے جن میں اراکین اسمبلی کی اکثریت ہے، اس فیصلے کو پارٹی کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ ضلع کونسل شیخوپورہ کیلئے رانا تنویر احمد خا ن گروپ کے رانا عتیق انور کو چیئرمین کا امیدوار بنوانے کیلئے قومی اسمبلی کے رکن میاں جاوید لطیف اور علی اصغر منڈا ایم پی اے گروپ نے پارٹی قیادت کو ضلع کونسل کا انتخاب اوپن کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اسی طرح چکوال ، گجرات ، نارووال ، منڈی بہاﺅالدین، ساہیوال، اوکاڑہ، بھکر، لیہ، راجن پور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی، خانیوال ، بہاولنگر، جھنگ اور چنیوٹ کے اضلاع میں میئروں اور چیئرمین ضلع کونسلوں کے امیدواروں کی نامزدگیوں پر وفاقی و صوبائی وزرا و اراکین اسمبلی کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔

ن لیگ میں بغاوت ….وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں

مظفر آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی ہٹ دھرمی کیوجہ سے 20سے زائد لیگی ارکان اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کیلئے خفیہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ن لیگ آزاد کشمیر میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ۔فاروڈ بلاک کوٹلی سنہ سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اسمبلی جبکہ حلقہ 4کھاوڑہ ،حلقہ 6لیپہ اور حلقہ ایک کوٹلہ سمیت میر پور جبکہ مہاجرین کی سیٹوں پر 12اراکین فاروڈ بلاک کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔