ممبئی(شوبزڈیسک)بھارت میں انتہاپسندوں کاراج ہے لیکن کچھ افرادایسے بھی ہیں جونتائج کی پرواہ کئے بغیرپاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بول رہے ہیں۔ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی غنڈہ گردی ہے۔جمہوریت اورروشن خیال ملک ہونے کاراگ الاپنے والے بھارت نے پاکستانی فنکاروں کو پابندیوں کی زنجیروں میں جکڑدیا۔بھارتی انتہاپسندوں کے ڈر سے زبانوں پرتالے پڑے ہیں لیکن وہیں ایسے لوگ بھی ہیں جوخوف کے اندھیروں میں حق کی شمع روشن کررہے ہیں۔