لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان کی پہلی فائٹرپائلٹ مریم مختارکی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم”ایک تھی مریم“اب بڑی سکرین پر ریلیز کی جائے گی ۔اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک سینما کمپنی کے تعاون سے یہ فلم رواں ہفتے سینماگھروں میں نمائش کے لئے پیش کی رہی ہے جس کے بارے میں توقع ہے کہ شائقین کی طرف سے اسے اچھا رسپانس ملے گا کیونکہ جب اسے ٹی وی پر آن ائرکیا گیا تو لوگوں کی کثیرتعداد نے اسے پسندکیا تھا۔ایک تھی مریم کا ٹائٹل رول صنم بلوچ نے اداکیا ہے جبکہ کاسٹ میں حنا خواجہ بیات اور بہروزسبزواری شامل ہیں ۔اس ٹیلی فلم کی کہانی عمیرہ احمد نے تحریرکی تھی جبکہ ڈائریکٹر سرمد سلطان ہیں۔