خبریں :ویب ڈیسک
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار قادر خان کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اب ان کی صحت اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہوگئے ہیں اور وہیل چیئر پر آگئے ہیں جب کہ انہیں بات چیت کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر قادر خان کی ان کے بیٹے کے ساتھ نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔قادر خان ان دنوں اپنے بیٹے سرفراز اور بہو کے ساتھ کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں، بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے انہیں صحت کے مختلف مسائل کا سامنا ہے جب کہ وہ نقل و حرکت کے لیے مکمل طور پر اپنے بیٹے اور بہو کے محتاج ہیں۔ ان کے بیٹے سرفراز خان نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والد کو چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا ہے اور بغیر سہارے کے وہ کھڑے نہیں ہوسکتے۔
Tag Archives: qadir khan
معروف بھارتی اداکار قادر خان بارے افسوسناک خبر
ممبئی (ویب ڈیسک) ماضی کے مشہور بھارتی اداکار وقار خان بارے افسوسناک خبر۔ پڑھ کر یقینا آپ بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ لاکھوں لوگوں کو ہنسانے اور رولانے والا اداکار جب لمبی داڑھی کے ساتھ لاغر حالت میں ایک ویل چیئر پر گیا تو سب انھیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ آج ان کا یہ حال ہے کہ وہ قریبی لوگوں کو بھی نہیں پہچان سکتے ۔ عروج کے دور میں مکھیوں کی برح بھنبھنانے والا میڈیا بھی انہیں نظر انداز کر رہا ہے۔