کوئٹہ(ویب ڈیسک) لاہور کے بعد امن دشمنوں نے ایک بار پھر سے کوئٹہ کو نشانہ بنایا۔ سریاب روڈ کراچی اسٹاپ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق اور 9 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کا معلوم نہیں ہو سکا۔