Tag Archives: Rafael Nadal

رافیل نڈال میکسیکو اوپن ٹینس سے کیا دستربردار؟؟ وجہ کیا تھی

ایکا پلکو (ویب ڈیسک)اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے انجرڈ ہوجانے پر میکسیکن اوپن سے بھی دستربرداراختیار کر لی،انھیں منگل کی شب اپنے فائنل ٹریننگ سیشن میں متاثرہ ٹانگ میں دوبارہ شدید درد شروع ہو گیا تھا ،اس کے بعد انھوں نے میڈیکل اسٹاف کے مشورے پر ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

رافیل نڈال نے چوتھی مرتبہ مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا

ابوظہبی (بی این پی ) اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے چوتھی مرتبہ مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔ ایونٹ کے دفاعی چیمپئن کھلاڑی نے گزشتہ روز فیصلہ کن معرکے میں بلجیم کے ڈیوڈ گوفن کو چھ ،چار اور سات ، چھ سے قابو کرکے خوبصورت ٹرافی کو اپنے شوکیس کی زینت بنالیا۔ انجری مسائل کے باعث سیزن دوہزار سولہ کو اکتوبر میں ختم کر کے بائیں کلائی کی چوٹ اوردیگر انجری مسائل پر مکمل توجہ دینے والے رافیل نڈال نے حالیہ ٹورنامنٹ میں عمدگی سے کم بیک کیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں تھامس برڈیخ اور ٹاپ فور میچ میں مائیلوس رونیک کو ٹھکانے لگا کر پانچویں مرتبہ فائنل میں جگہ بنائی اور فائنل میں بھی سرخرو ہوئے۔