Tag Archives: rain

آئندہ ہفتے ؟؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور اس کے بعد سردی میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ بارشوں کے باعث خشک سردی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا خاتمہ ہوگا۔ ادھر کراچی کا موسم آج سرد اور خشک رہے گا جبکہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں اتوار اور پیر کے روز چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ جب کہ خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پیر سے بدھ تک بارش متوقع ہے۔آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مالا کنڈ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جب کہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑسکتی ہے۔ لہٰذا محکمہ موسمیات کی جانب سے لوگوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موسم سرما کی پہلی بارش،،چہرے کھل اٹھے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سموں کے ستائے عوام کی دعائیں رنگ لے آئیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی میں اضافہ کر دیا۔ بارش سے نہ صرف سموگ میں نمایاں کمی ہوئی بلکہ سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ آج صبح سویرے سے ہی پنجاب بھر میں بادل چھائے رہے۔ رحیم یار خان‘ وہاڑی‘ بہاولپور‘ احمد پور شرقیہ‘ لیہ‘ گوجرہ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ اوکاڑہ‘ میاں چنوں‘ چیچہ وطنی میں خوب بادل برسے جبکہ لاہور میں بھی آج ابر باراں برسے گا۔