لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد میں عمران خان کے ساتھ بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں۔گزشتہ دنوں چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ آصف زرداری کے پیپلزپارٹی میں ہوتے ان سے کسی قسم کا اتحاد نہیں ہوسکتا جب کہ طاہرالقادری نے آصف زرداری سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ وہ جب چاہیں عمران خان اور آصف زرداری کو ساتھ بٹھا سکتے ہیں۔لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف 437 افراد کو میرٹ سے ہٹ بھرتی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جو جج نجم الحسن نے کی۔احتساب عدالت میں ملزم ابراہیم کی بریت کی درخواست پر وکیل نے بحث کی، عدالت نے وکلا کو گواہان کی شہادت پر جرح کےلیے طلب کررکھا تھا، بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر کسی کے ان آؤٹ کا اثر نہیں ہوتا، پیپلز پارٹی اپنی سیاست کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں پر الزام تراشی ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، ہم نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے باوجود کبھی عدلیہ پر حملہ نہیں کیا، قومی اداروں کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا، کسی بھی حالات میں عدلیہ پر حملہ نہیں کیا۔عمران خان کے ساتھ چلنے سے متعلق سوال پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ بیٹھنا چاہتے ہیں یا نہیں، یہ تو سیاست ہے، ملکی مفاد میں عمران خان کے ساتھ بیٹھنا پڑا تو کوئی حرج نہیں۔راجہ پرویز اشریف نے کہا کہ ملک میں حکومت کا نظر آنا ضروری ہے اس کے بعد حکومت کی چلنے کی بات کی جائے، جس ملک میں وزیر خزانہ، خارجہ اور کابینہ نہ ہو، اسپیکر کو حالات پر تشویش ہو تو پھر کیا کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ الیکشن وقت پر ہی ہوں۔
Tag Archives: raja-pervaiz-ashraf
خبریں کشمیریوں کی آواز ہے :راجہ فاروق حیدر
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے روزنامہ خبریں کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر چیف ایڈیٹر جناب ضیا شاہد اور ایڈیٹر جناب امتنان شاہد کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزنامہ خبریں کشمیریوں کی آواز ہے۔ اس موقر قومی جریدے نے کشمیریوں کے حق خوداردایت ، کشمیریوں کی تحریک آزاد کی کامیابی اور کشمیریوں کی طرف سے جاری تحریک تکمیل پاکستان کی جنگ میں قلمی محاذ پر ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ کشمیر کی آزادی اور تحریک تکمیل پاکستان کی جدوجہد میں جہاں پوری پاکستانی قوم اور قیادت کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے وہاں روزنامہ خبریں نے بھی اس جہاد اور تحریک میںاپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ روزنامہ خبریں اس وقت مظلوموں کی آواز ہے۔ خبریں نے اپنے آغاز سے ابک تک عوامی حقوق اور مظلوم کی آواز کو جس جرات مندانہ انداز اور بے باکی کے ساتھ اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ تحریک آزادی کشمیر ہو ، آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی ہو یا 8 اکتوبر 2005ءجیسی آفت ہو روزنامہ خبریں نے اپنے آغاز کے ساتھ ملک میں نئی صحافت متعارف کروائی اور مظلوم کی آواز بن کر ہر جابر و ظلم کو للکارا۔ یہی وجہ ہے کہ آج یہ موقر جریدہ پوری قوم کی آواز ہے اور اس کی بنیادیں مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہیں۔ ہم امیدکرتے ہیں کہ روزنامہ خبریں آئندہ بھی مظلوم و محکوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی، آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کی ترجمانی کا فریضہ سر انجام دیتا رہے گا۔ ہماری دعا ہے کہ روزنامہ خبریں دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرکے اور اپنی روایت کے مطابق جرا¿ت اور قوت کے ساتھ قلمی محاذ پرعوامی حق کی نمائندگی کرتا رہے۔
راجہ فاروق حیدر
سابق وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے سابق وزیراعظم کی جانب سے حاضری سے اسثنی کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔پرویز اشرف کو گیپکو میں 400 سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں طلب کیا گیا تھا جبکہ وارنٹ گرفتاری عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کیے گئے۔