لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان ذہبی مر یض بن چکا ہے اس سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں ہوسکتا ‘نوازشر یف کی مقبولیت دےکھنے کے بعد شیخ رشید ‘عمران خان اور طاہر القادری کے پاس رونے کے سواکچھ نہیں‘ آنےوالے دنوں میں نوازشریف کے سےاسی مخالفین کو مزید پریشانی ہوگی کےونکہ نوازشریف ملک کے ہر کونے اور ہرشہر اور گاﺅں میں جائیں گے۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ عمران خان جو الفاظ اپنے سےاسی مخالفین کے کارکنوں کےلئے استعمال کرتے ہیں وہ انتہائی شرمناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور انکا ٹولہ یہ سمجھتا رہا ہے کہ جب نوازشریف وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹ جائیں گے تو وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے مگر سیاسی مخالفین کےلئے موجودہ نوازشریف وزیرا عظم نوازشریف سے زیادہ خطر ناک ہو چکا ہے۔
Tag Archives: rana sanaullah
جی جی بریگیڈ بھی تیار ۔۔کیا کرنے جا رہی ہے ؟؟
اسلام آباد(آن لائن)جے آئی ٹی اور عدلیہ پر شب خون مارنے کے لیے وفاق کے علاوہ پنجاب کی بھی جی جی برگیڈ تیار کرلی گئی ہے ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو جے آئی ٹی کی جانب سے نوٹس جاری ہوتے ہی رانا ثناءاللہ پر مشتمل برگیڈ دھواں دھار زبان کے تیر برسانے شروع کردیں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انتہائی معتبر ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے جب رفقاءسے مشورہ کیاتو انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکی ساکھ نہ صرف مضبوط ہوگی بلکہ آئندہ الیکشن میں بھر پور طریقہ سے نہ صرف اپنی انتخابی مہم چلا سکتے ہیں بلکہ جیت کے امکان بھی قوی ہونگے ۔
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کیا جائے
لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے ہاتھ جوڑ کر استدعا ہے کہ آپ کا کلام عمران خان پر اثر نہیں کرے گا۔ ایک آدمی نے ہر کسی کی پگڑی اچھالنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے۔ توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک شیطان اور ایک مکار مولوی کا کسی سے بھی پوچھا جا سکتا ہے۔ ہم ان سے زیادہ باتیں کر سکتے ہیں۔ ہماری آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ یہی رویہ “لچا سب سے ا±چا” کے مترادف ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ فارچون سے مراد دولت کا ذخیرہ نہیں بلکہ خوش قسمتی ہے۔
بسنت کی اجازت ہے مگر پتنگ کی نہیں…. سیاسی رہنما کا اہم اعلان
لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ اداروں کو چلنے نہ دیا جائے لیکن پی ٹی آئی کے منفی ایجنڈے کو شکست دینگے ، پی ٹی آئی اور پاٹ میں کوئی فرق نہیں ، بسنت کی اجازت ہے لیکن پتنگ بازی کی نہیں ۔ان خیالات کا اظہار وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک کی جمہوری روایات کو ختم کر نے پر تلی ہوئی ہے ، عمران خان کی کوشش ہے کہ اداروں کو چلنے نہ دیا جائے لیکن مسلم لیگ (ن)پی ٹی آئی کے اس منفی ایجنڈے کوشکست دے گی اور ملک ترقی کی جانب بڑھتا رہے گا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اور پاٹ میں کوئی بھی فرق نہیں ہے ، پہلے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ایف آئی آر پندرہ ملزموں کے خلاف کٹائی لیکن اب استغاثہ میں 100سے زائد نام ڈال دیے گئے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثناءاللہ نے کہاکہ قتل کے فیصلے اگر پنچایت کرے گی تو یہ ٹھیک نہیں ہو گا ہاں البتہ جھگڑوں کا فیصلے کرنا پنچایت کے لئے ٹھیک ہیں ۔رانا ثناءاللہ نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب میں بسنت کی اجازت ہے جس طرح سے بھی منائی جائے لیکن صرف ایک پتنگ بازی نہ کی جائے کیو نکہ اس سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہوتا ہے۔