کراچی (خصوصی رپورٹ) ٹی وی اور فلم دونوں شعبوں میں اپنی خاص پہچان بنانے والی اداکارہ سجل علی نے نجی ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل سائن کر لی۔ کردار دیکھ کر حامی بھری ہے‘ اس ضمن میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری کامیابی والدہ (مرحومہ) کی دعاﺅں کانتیجہ ہے۔ ہمیشہ محنت و لگن کے ساتھ کام کیا‘ ہر کردار کوسمجھ کر ادا کرتی ہوں۔ اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں۔ عوام کی جانب سے ملنے والی پذیرائی سے مزید حوصلہ ملتا ہے۔ فنکار بہت حساس ہوتے ہیں لیکن اپنی ساری پریشانیاں ایک طرف کر کے عوام کو تفریح کا سامان مہیا کرتے ہیں۔ اب اس قسم کے کردارادا نہیں کر سکتی جو صرف شو پیس کے طور پر ادا کئے جاتے ہیں کیونکہ شائقین کو مایوس نہیں کر سکتی۔ یہی وجہ ہے کہ اچھے کردار کے حامل ڈراموں میں نظر آتی ہوں۔ اچھی ٹیم کی محنت سے ڈرامہ اور فلم کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں۔ فلموں میں آفرز ہیں جلد فلم میں بھی نظر آﺅں گی۔ اب جدید دور ہے۔ ڈرامہ سمیت فلم انڈسٹری میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں۔
Tag Archives: sajal
نشے میں ٹن سجل علی کی شرمناک حرکات
لاہور (ویب نیوز) اداکارہ سجل علی کی تصویر سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ پاکستانی شک کرنے لگے کہ کہیں ٹُن تو نہیں۔ سوشل میڈیا پر اب مشہور شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنانا عام ہو گیا۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین معروف شخصیات کی غلطیوں پر باریک بینی کے ساتھ نظر رکھتے ہیں تاکہ انہیں ہدف تنقید بنایا جا سکے۔ دوسری جانب معروف شخصیات بھی اپنی زندگی میں ہونے والی پیشرفت سے لوگوں کو آگاہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا ہی سہارا لیتی ہیں‘ چاہے بات نئے فیشن کو متعارف کرانے کی ہو یا نئے پراجیکٹس سے لوگوں کو آگاہ رکھنے کا معاملہ ہو معروف شخصیات اپنی زندگی کے معاملات کو لوگوں تک پہنچانے کیلئے سوشل میڈیا کا ہی سہارا لیتی ہیں لیکن معروف شخصیات اس بات کو نظرانداز کر دیتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ان کی پوسٹوں کو غلط طریقے سے پیش کرتے ہیں جس سے تنقید کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ اداکارہ سجل علی کے ساتھ ہوا جب ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو صارفین نے انہیں شرابی قرار دے دیا۔ ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ سجل علی کراچی میں اپنی دوستوں کے ساتھ پارٹی کر رہی تھیں‘ اس موقع پر لی گئی ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر آئی جس میں بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ سجل علی تصویر اتروانے کیلئے تیار نہیں تھیں لیکن زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے سجل علی کی اس تصویر کو دیکھ کر انہیں نشے کی حالت میں سمجھا اور ان پر خوب تنقید کی۔
سجل علی