Tag Archives: senate

سینٹ انتخابات: پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کا حکومت پر دھاندلی کا الزام

لاہور(ویب ڈیسک) اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات میں حکومت پر دھاندلی کا الزام لگا دیا۔ تحریک انصاف نے پولنگ روک کر بیلیٹ باکس چیک کرنے کا مطالبہ کر دیا۔پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے الزام عائد کیا کہ رانا ثناء اللہ کی قیادت میں حکومتی ارکان نے پولنگ بوتھ پر ہلا بولا ، ارکان اسمبلی بیلیٹ پیپر باہر لے کر گئے ، پورا یقین ہے کہ ارکان بیلیٹ باکس میں خالی پرچیاں ڈال کر ووٹ کی پرچی باہر لے کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے پرزائیڈنگ افسر کو اپنا احتجاج رکارڈ کروایا لیکن پرزائیڈنگ افسر نے ہماری شکایت پر کان نہین دھرا ,شعیب صدیقی نے کہا پرزائیڈنگ افسر کو ووٹنگ رکوا کر بیلیٹ باکس کھلوانے کی تحریری درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر بیلیٹ باکس میں سے خالی پرچیاں نکلیں تو انتخاب کالعدم قرار دیا جائے ، ایک ایم پی اے کو بیلیٹ باکس میں خالی کاغذ ڈالتے دیکھا ہے، ووٹ کا تقدس پامال کیا جا رہا یے۔

انتخابات ایکٹ ترمیمی بل 2017 بارے بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی انتخابات ایکٹ ترمیمی بل 2017 اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔دوسری جانب ارکان کی تعداد پوری نہ ہونے کے باعث نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل پیش نہیں کیا جاسکا۔چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران وزیر قانون زاہد حامد نے انتخابات ترمیمی بل 2017 منظوری کے لیے پیش کیا جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اپوزیشن کی غیر حاضری میں ختم نبو ت شق ترمیمی بل بارے اہم فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ کے اجلاس میں ترمیمی الیکشن بل 2017ء مختصر غور کے بعد متفقہ طور پر منظور ہو گیا۔ بل پیش کرنے کے دوران اپوزیشن ایوان سے غیرحاضر تھی جس پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے استفسار کیا کہ اپوزیشن کہاں ہے؟سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ ختم نبوت کے اقرار نامہ پر غلط اثرانداز ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا، بل میں ختم نبوت سے متعلق حلف نامے کی اصل شکل بحال کر دی گئی ہے۔سینیٹر کامل علی آغا بولے، اتنا بڑا جرم ہوا؟ جب تک تعین نہیں ہوتا معاملہ حل نہیں ہو گا، اتنے بڑے جرم پر صرف کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔سینیٹر سراج الحق بولے، حکومت کے ترمیمی بل کو سپورٹ کرتے ہیں، حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کی ہے، تاہم معاملے کی تحقیقات ضرور کرائی جائیں۔

سندھ طاس معاہدے پرعالمی بینک اپنی ذمہ داریاں اداکرے، سینیٹ کمیٹی میں قرارداد منظور

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹ کے تمام ارکان پر مشتمل کمیٹی نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں پوری کرے۔چئیرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیرصدارت سینیٹ کی پورے ایوان پرمشتمل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عالمی بینک کی جانب سے ثالثی عدالت کے قیام سے متعلق پیشرفت کا جائزہ اور بھارت کی جانب سے کشن گنگا اور رتلی ہائیڈرو پلانٹس پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا تنازع 1948 میں شروع ہوا 1960 میں سندھ طاس معاہدہ ہوا 1965 کی جنگ کے دوران بھی سندھ طاس معاہدہ چلتا رہا اور ہمارا وفد جنگ کے دوران بھی بھارت گیا تھا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مودی نے شرقی دریاو¿ں کا ذکر کرکے عوام کو بے وقوف بنایا کیوں کہ مشرقی دریا تو پہلے سے ہی بھارت کے کنٹرول میں ہیں ہم پہلے ہی مشرقی دریا کا ایک بوند پانی استعمال نہیں کررہے۔ بھارت کے مغربی دریاو¿ں پر پراجیکٹ ہیں اور اس نے چناب پر 2 اور جہلم پر 3 منصوبے لگارکھے ہیں تاہم وہاں کوئی ڈیم بنایا گیا ہے اور نا ہی وہاں کبھی پانی روکا گیا ہے۔