Tag Archives: shahbaz shareed.jpg

ایسا وز یر اعلیٰ جو چین میں آکر بھی باردانہ کی نگرانی کر رہا ہے ….

لاہور ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ پاکستان مےںمسلم لےگ(ن) کی حکومت نے پاک چےن دوستی کو وسےع پےمانے پر ٹھوس معاشی اوراقتصادی شکل دی ہے اورسی پےک سے پاک چےن تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے ۔سی پےک کے اثرات دےرپااورمستقل ہےںاورسی پےک کی شکل مےں آئندہ نسلوں کوبھی بہتر مستقبل کا ورثہ دے کر جائےں گے۔چےن اور پاکستان کے حکام وا نتظامےہ سی پےک کو آگے بڑھانے کےلئے اےک ٹےم کے طورپر کام کررہے ہےںاوربہترےن افہام و تفہےم کے ذرےعے دونوں ملکو ں نے سی پےک کو آگے بڑھاےا ہے ۔وزےراعلیٰ نے ےہ بات آج بےجنگ مےں چےنی خبررساں اےجنسی ”شنہوا“ (Xinhua)کو انٹروےو دےتے ہوئے کہی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ سی پےک کے تحت انتہائی کم عرصہ مےں اہم اہداف حاصل کےے گئے ہےں اورگزشتہ 70برس کے دوران اس سپےڈ سے منصوبوں کی تکمےل کا تصور بھی نہےں کےاگےا،سی پےک کے تحت متعدد منصوبے تکمےل کے قرےب ہےںاورےہ منصوبے پاکستان کی تعمےر وترقی مےں اہم کردارادا کرےں گے۔انہوںنے کہا کہ دشمن سی پےک کےخلاف سازش کررہا ہے جو کسی صورت کامےاب نہےں ہونے دےں گے۔پاکستان اورچےن کی وےژنری قےادت اس ضمن مےں چےلنجز سے نبردآزما ہونے کےلئے پرعزم ہے اوردونوں ملکوں کی قےادت دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائے گی اورسی پےک دشمن کی ہر سازش کو شکست دے کر آگے کی جانب بڑھتا جائے گا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ ون بےلٹ ون روڈصدر شی جن پنگ کااےک تارےخ ساز منصوبہ ہے اورےہ منصوبہ ترقی،خوشحالی اورامن کی امےد ہے اورہم اس شاندار وےژن کی بھر پور حماےت کرتے ہےں ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان مےں چےنی سرماےہ کاروں کو بہترےن سہولتےں اورماحول فراہم کےاگےا ہے ۔ توانائی بحران کے خاتمے کےلئے بجلی کے منصوبوں کی تکمےل کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ 1320مےگاواٹ ساہےوال کول پاور پراجےکٹ سے بجلی کی پےداوار شروع ہوچکی ہے اوراس منصوبے کاافتتاح رواں ماہ وزےراعظم محمد نوازشرےف کرےںگے ،اسی طرح بھکی گےس پاور پراجےکٹ سے بھی 717مےگاواٹ بجلی پےداہورہی ہے اورےہ منصوبہ رےکارڈ مدت مےںبجلی فراہم کررہا ہے ۔مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے منصوبوں مےں شفافےت کا جو معےار متعارف کراےا ہے اس کی مثال نہےں ملتی۔ےہی وجہ ہے کہ آج دنےا پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کی معترف ہے اورکرپشن مےں نماےاں کمی کا اعتراف کےا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ چےنی سرماےہ کار پنجاب مےں دل کھول کر سرماےہ کا ری کرےں اورکاروباری مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھائےں۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے بےجنگ مےں چےن کی سرماےہ کار کمپنیوں کے سربراہوںنے الگ الگ ملاقات کےں۔وزےراعلیٰ نے سرماےہ کار کمپنےوں کے سربراہوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے مختلف شعبوں مےں سرماےہ کاری کی وسےع گنجائش موجود ہے اورپنجاب حکومت اورچےن کی متعدد کمپنےوںمےں بہترےن اشتراک کار موجود ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کےخلاف ان کے ہوم گراﺅنڈ میں پہلی بارٹیسٹ سیریزجیتنے پر پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔وزےراعلیٰ نے قومی کرکٹ ٹےم کے نام تہنےتی پےغام مےں کہا کہ ویسٹ انڈیز کےخلاف ان کے ہوم گراﺅنڈ میںٹیسٹ سیریز جیتنا پاکستانی کھلاڑیوں کی محنت اور شاندار کھیل کا نتیجہ ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان کے قریب ٹریفک حادثہ میں بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ او رافسوس کا اظہار کیاہے -وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت خواں منیبہ شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گندم کے کاشتکاروں میں باردانہ کی تقسیم پر عدالت کے سٹے آرڈر کے سلسلے میں محکمہ خوراک اور دوسرے ذمہ داروں نے جس تساہل سے کام لیا ہے وہ کسی صورت قابل برداشت نہیں- آج بیجنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اگر متعلقہ ذمہ داروں کی طرف سے معاملے کی نزاکت کے پیش نظر عدلیہ کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے بروقت اقداما ت کئے جاتے تو کاشتکاروں میں باردانہ کی تقسیم میں وقتی تعطل پیدا ہونے سے بچا جا سکتا تھا- انہوںنے کہا کہ پنجاب کی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کا فرض ہے کہ وہ ان ایام میں باردانہ کی تقسیم میں آنے والی کمی کو پورا کرنے کے لئے دن رات ایک کر دیں – میں چین میں بیٹھ کر اس معاملے کی پوری نگرانی کر رہا ہوں اور کاشتکاروں کے مفادات پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔