ممبئی( آن لائن ) پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف 24 لاکھ کے فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ٹیکسٹائل کمپنی کے مالک نے ممبئی پولیس کمشنر کو بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا پر دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ” بگ ڈیل“ کمپنی نے ٹی وی اشتہارات کے ذریعے آن لائن بیڈ شیٹس فروخت کی ہیں جن کی مالیت 24 لاکھ سے زائد بنتی ہے لیکن ان سب فروخت کی گئی بیڈ شیٹس کی رقم ٹیکسٹائل کمپنی کو نہیں ملی اور متعدد بار رقم کا تقاضہ بھی کیا گیا جس کے باوجود واجب الادا رقم نہیں دی گئی لہذا ”بگ ڈیل“ کمپنی کے ڈائریکٹرز شلپا شیٹھی اور راج کندرا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔پولیس نے ٹیکسٹائل کمپنی کی جانب سے درخواست کے بعد شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف ممبئی کے بھاونڈی پولیس اسٹیشن میں دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن تاحال کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
Tag Archives: shilpa sheety
مودی نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا کو انوکھے کام پر لگا دیا
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی کو بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی ”انڈیا صفائی مہم “ کا برینڈ ایمبسیڈر(سفیر ) مقرر کر دیا گیا ،شلپا اب ٹی وی ،ریڈیو اور اخبارات میں لوگوں کو حفظان صحت کے حوالے سے ”لیکچر“ دیتی نظر آئیں گی۔ بھارتی نجی چینل ”اے بی پی نیوز “ کے مطابق ہندوستانی فلموں کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی کو نریندرا مودی کی ”بھارت صفائی مہم “ کی سفیر مقرر کر دیا گیا ہے ،مودی نے بھارت کو صاف ستھرا بنانے کی مہم شلپا شیٹھی کے ہاتھوں میں دے دی ہے ،شلپا اب الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر لوگوں کو صفائی کی اہمیت ،سڑکوں ،بازاروں اور گھروں کے باہر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے روکتی ہوئی نظر آئیں گی۔41سالہ شلپا شیٹھی ٹی وی اور ریڈیو کے اشتہارات میں بھی حفظان صحت کے اصولوں کو اپنانے کے لئے خصوصی لیکچر دیتی ہوئی دکھائی دیں گی۔بھارتی وزیر اعظم مودی کی ”صاف انڈیا مہم “ میں اس سے پہلے بھی بالی ووڈ کی کئی اہم شخصیات شامل ہو چکی ہیں جن میں امیتابھ بچن ،سلمان خان سمیت کئی نام اور بھی ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق شلپا شیٹھی فی الحال بھارتی فلموں میں کہیں کام کرتی نظر نہیں آ رہیں تاہم وہ اپنی فٹنس کے حوالے سے اکثر و بیشتر میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔