اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وزیراعظم ہاﺅس میں جاری تقریب میں شریک ہیں جہاں شعیب ملک نے میزبان کے سوالات کے ایسے زبردست اور مزاحیہ جواب دئیے کہ وزیراعظم نواز شریف بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئے۔میزبان نے شعیب ملک کو سٹیج پر بلایا اور پوچھا کہ چیمپینز ٹرافی میں بھارت کیخلاف فائنل جیت کر جب گھر گئے تو ڈانٹ تو نہیں پڑی؟ اس پر شعیب ملک نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ”میں آپ جیسا نہیں ہوں۔“ ان کے اس جواب پر شرکاء قہقہے لگانے پر مجبور ہو گئے اوروزیراعظم بھی خوب کھلکھلا کر ہنسے۔ اس کیساتھ ہی میزبان نے ایک اور سوال پوچھا کہ ” سنا ہے آپ نے ٹینس بھی سیکھ لی ہے؟“ شعیب ملک نے ایک مرتبہ پھر ”چھکا“ لگایا اور جواب دیا کہ ” جی بالکل سیکھ لی ہے اور اسے سب سے پہلے آپ پر ہی آزما?ں گا۔“ان کے اس جواب پر بھی ہال قہقہوں سے گونج اٹھا جبکہ میزبان بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گیا کہ شعیب ملک آج بہت فارم میں ہیں ان سے بچ کر رہی رہنا ہو گا۔
Tag Archives: shoaib malik
شعیب ملک ،حفیظ سمیت 7قومی کھلاڑیو ں بارے اہم خبر
لاہور(ویب ڈیسک)کالی آندھی کو دھول چٹانے کے بعد شاہینوں نے چیمپنز ٹرافی پر نظریں جمالی ہیں۔شعیب ملک اور محمد حفیظ سمیت سات قومی کرکٹرز چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے لاہور ائیر پورٹ سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ون ڈے سکواڈ کے باقی کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے برطانیہ کے لیے اڑان بھریں گے۔گزشتہ روزچیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے شعیب ملک،عماد وسیم،محمد حفیظ،عمر اکمل،جنید خان،فخر زمان اور فہیم اشرف لاہور سے لندن روانہ ہوئے،قومی اوپنر احمد شہزاد نجی مصروفیات کے باعث 18مئی کو لندن میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔کپتان سرفراز احمد سمیت 8کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچیں گے جبکہ مصباح الحق اور دیگر کھلاڑی پاکستان آجائیں گے۔ یونس خان 6دن لندن میں قیام کریں گے۔پرنس آف ویلزکل( جمعرات کو )لندن کے اوول گراﺅنڈ پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ پرنس اوول کی پچ پر ٹورنامنٹ میں شریک 8ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملیں گے اور ٹورنامنٹ کا با ضابطہ افتتاح کریں گے۔ قومی ٹیم 27 مئی کو بنگلہ دیش کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلے گی، جبکہ 28مئی کو دوسرا پریکٹس میچ آسٹریلیا سے ہوگا۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا میچ 4جون کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوگا، جبکہ 7جون کو جنوبی افریقہ اور 12جون کو سری لنکا کے ساتھ لیگ میچز ہونگے ۔ایونٹ کے آغاز سے قبل سرفرازالیون کا دس روزہ تربیتی کیمپ برمنگھم میں لگے گا۔چیمپئنز ٹرافی یکم سے اٹھارہ جون تک انگلینڈ میں ہوگی،روایتی حریف چار جون کو برمنگھم میں مدمقابل آئیں گے،بڑے میچ کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں،پاکستان کو پول میچز میں سری لنکا اور ساوتھ افریقہ کا چیلنج بھی درپیش ہوگا،شاہینوں کی اونچی اڑان ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کو یقینی بنا دے گی۔
شعیب ملک کا غیر ملکی کھلاڑیوں بارے اہم اقدام
کراچی (ویب ڈیسک ) قومی آل راو¿نڈر شعیب ملک نے بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل فائنل میں پاکستان آکر کھیلنے کیلئے رضا مند کرنا شروع کر دیا۔ شعیب ملک کے مطابق وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو دلیل دیتے ہیں کہ وہ اور ان کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا پاکستان جاتے ہیں تو اپنے ساتھ کوئی سیکیورٹی نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کو چاہئے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے کوشش کریں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ روز بہ روز بہتری کی جانب گامزن ہے اور مستقبل میں یہ بڑا ایونٹ بن جائے گا لیکن اسے کامیابی بنانے کیلئے پاکستانی عوام ، کھلاڑیوں اور میڈیا کو مل کر کام کرنا ہو گا۔