Tag Archives: shoaib malik.jpg

شعیب ملک کی معروف اداکارہ کیساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

لاہور (خصوصی رپورٹ) سٹار آل راﺅنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ہمائمہ ملک کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی‘ جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دل کھول کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ تفصیل کے مطابق شعیب ملک اور ہمائمہ ملک کی دوستی بہت پرانی ہے اور دونوں کی دوستی کا یہ سلسلہ 2014ءمیں تب سامنے آیا تھا جب ہمائمہ ملک نے اپنی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ”راجا نٹور لال“ کی ریلیز کے بعدایک نجی پارٹی پر شعیب ملک کو دعوت دی تھی۔ اب ایک بار پھردونوں سٹارز کی ایک تصویر سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں انتہائی بے تکلفی کے ساتھ تصویر بنا رہے ہیں۔