Tag Archives: stevin smith and his wife

سٹیون سمتھ کی شاندار بیٹنگ کا راز پارٹنر نے سب کچھ بتا دیا

کراچی (خصوصی رپورٹ) کہا جاتا ہے کہ ہر مرد کی کامیابی کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ یہ بات آسٹریلین کرکٹ کپتان سٹیون سمتھ کی پارٹنر نے درست ثابت کردی۔ انہوں نے دنیا کے نمبر ایک بیٹسمین کی شاندار کارکردگی کا راز دنیا کو بتا دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سٹیون سمتھ کی پریکٹس میں ان کا بھرپور ساتھ دیتی ہوں۔ جب بھی سٹیون گھر میں بیٹنگ پریکٹس کرتے ہیں تو بولنگ مشین میں گیند ڈالنا میری ذمے داری ہوتی ہے۔ ڈینی ولیس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایسا اپنے ساتھی کی محبت میں کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بولنگ مشین میں گیند ڈالنے کی ماہر ہو گئی ہوں۔ سٹیون کم گو انسان ہیں‘ جو گھر میں پالتو کتے کے ساتھ اپنا وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سٹیون سمتھ ان دنوں نئے گھر کی تلاش میں ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ نیا گھر سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ کے نزدیک ہو تاکہ وہ جب چاہیں وہاں جاکر دل کھول کر ٹریننگ کر سکیں۔