Tag Archives: sunny

سنی لیو ن نے تمام حدیں پھلانگ ڈالیں ،ارباز خان کیساتھ شرمناک ترین حرکات

ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کی فلم”تیرا انتظار“ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنی لیون فلم ”تیرانتظار“ میں ارباز خان کے ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ فلم کا ایک منٹ53سیکنڈ پر محیط ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں سنی لیون اور ارباز خان مختلف جگہوں پر دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم24نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 

سنی لیون کس کی دلدادہ ،بھید کھول دیا

ممبئی(شوبز رپورٹ)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون پرتعیش اشیا کی دلدادہ بن چکی ہیں اور ان کو گاڑیاں کا انتہائی شوق ہے جس پر میاں بیوی خوب پیسے اڑانے لگے ہیں ۔ اب انہوں نے امریکہ میں ایک اور مزراٹی خرید لی ہے جس کے ماڈل کی تعداد انتہائی محدود ہے ۔ سنی لیون کے شوہر ڈینیل نے انہیں ایک سال قبل ایک مزراٹی تحفے میں بھی دی تھی تاہم اب انہوں نے ایک اور مزراٹی خرید لی ہے اور یہ انتہائی طاقتور اور تیز رفتار سے دوڑنے والی گاڑی ہے ۔ امریکہ میں اس گاڑی کی قیمت تقریبا 80 ہزار امریکی ڈالرز ہے جو کہ تقریبا بھارتی 52 لاکھ روپے بنتے ہیں لیکن بھارت میں اس گاڑی کی قیمت 1.1کروڑ سے شروع ہوتی ہے ۔دوسری جانب سنی لیون کے پاس بھارت میں بی ایم ڈبلیو سیریز بھی موجود ہے ۔ سنی لیون نے اپنی نئی گاڑی کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ۔ دریں اثنا سنی لیون نے اپنی بیٹی کی سالگرہ بھی بہترین طریقے سے منائی اور وہ مختلف تصاویر شیئر کرتی رہیں جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ ڈزنی لینڈ بھی گئیں اور مہنگے ہوٹلوں میں بھی اپنے شوہر اور بیٹی کیساتھ کھانا کھایا ۔

ان تما م لوگوں کےلیے میرا جواب جو میرے جسم پر سوال اٹھاتے تھے….معروف اداکارہ کا اعلان

ممبئی (ویب ڈیسک)انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی سلیبریٹی سنی لیون نے کہا ہے کہ کچھ لوگ میرے منہ کے بل گرنے کا انتظار کر رہے تھے،شاہ رخ خان کے ساتھ میراآئٹم نمبر ان تمام لوگوں کو ایک جواب ہے جو میرے جسم پر سوال اٹھاتے رہے ۔اداکارہ نے جب بھی میڈیا سے گفتگو کی ان کی شخصیت کا ایک نیا پہلو سامنے آیا۔ انھوں نے ہمیشہ سے ہی انتہائی مودبانہ اور باوقار انداز میں ہر چبھتے سوال کا جواب دیکر یہ ثابت کیا آپ کا کام آپ کی ذاتی زندگی کا عکاس نہیں ہوتا۔چند روز قبل بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو اس بات کا انتظار تھا کہ میں کب منہ کے بل گروںگی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کوئی بڑا سٹار ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہوگا لیکن آج شاہ رخ خان کے ساتھ ان کا آئٹم نمبر ان تمام لوگوں کو ایک جواب ہے جو ان کے وجود پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔ایک وقت تھا جب سنی لیونی کا نام آتے ہی یا تو لوگ نفرت کا اظہار کرتے تھے یا پھر ان کے لبوں پر عجیب سی سکراہٹ پھیل جاتی تھی۔ یہ حقیقت ہے کہ سنی ایک پورن سٹار رہ چکی ہیں لیکن انھوں نے نہ تو کبھی اس بات کو چھپانے کی کوشش کی اور نہ ہی کبھی اس پر کسی طرح کے افسوس کا اظہار کیا۔

سنی لیو ن نے مودی کو بڑا دھچکہ دے دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون نے مقبولیت میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، سلمان خان اور شاہ رخ خان کوبھی پیچھے چھوڑ دیا۔ یاہوانڈیا نے بھارت میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جس کے بعد وہ مسلسل پانچویں سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئی ہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دوسرے اور نئی دلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔یاہو انڈیا کے مطابق اداکاروں کی فہرست میں سلمان خان پہلے، کامیڈین کپل شرما دوسرے، بگ بی امیتابھ بچن تیسرے، شاہ رخ خان چوتھے اور عامرخان پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ خواتین کی فہرست میں اداکارہ سنی لیون سب سے آگے ہیں جس کے بعد اداکارہ بپاشاباسو، دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف اور پریانکاچوپڑا بالترتیب دوسرے ،تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

لاوارث پلوں کی موت نے سنی لیون کو افسردہ کر دیا

ممبئی (خصوصی رپورٹ) اداکارہ سنی لیون جانوروں سے کس قدر محبت کرتی ہیں اس بات کا اندازہ اس خبر سے لگایا جاسکتا ہے کہ دو لاوارث کتوں کے پلوں کے بارش میں بھیگنے سے موت واقع ہوجانے کی خبر نے انہیں افسرد ہ کر دیا۔ سنی جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی ایک تنظیم کے ساتھ وابستہ ہیں اور جب انہیں پتہ چلا کہ سڑک پر پڑے تین لاوارث پلوں میں سے دو بارش کی وجہ سے مر گئے ہیں اور ایک ویٹرنری ہسپتال میں زیرعلاج ہے تو وہ فوراً پلوں کی خیریت دریافت کرنے ہسپتال پہنچیں۔