Tag Archives: tahirulqadri

طاہر القادری نے بھی سیاسی مخالفین کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی ہل چل کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے 8 اگست کو وطن واپس آنے کا اعلان کردیا۔طاہر القادری نے بیرونی ملک مصروفیات منسوخ کرتے ہوئے پاکستان واپس آنے کا اعلان کردیا اور ایک مرتبہ پھر شریف خاندان کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔سربراہ عوامی تحریک کی آمد پر 8 اگست کو پارٹی کارکنان ان کا لاہور ائر پورٹ پر استقبال کریں گے۔یاد رہے کہ ملک میں سیاسی ہل چل کے حوالے سے حال ہی میں عوامی تحریک کے سربراہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں مطالبہ کیا تھا کہ باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے اور سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ان کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد اس نظام کے خلاف ہے جس میں امیر اور غریب طبقے کے لیے علیحدہ قانون ہیں اور کمزور پر مزید دباو¿ ڈالا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان آئین کے آرٹیکل 62، 63 کو ختم کرنے کے درپے ہیں تاکہ کرپشن کو محفوظ کیا جاسکے اور ان کے خلاف نااہلی کی تلوار نہ لٹکتی رہے۔

”دونوں بھائی ٹمپرنگ کے ماہر ہیں “طاہر القادری کا حیرت انگیز بیان

لاہور (وقائع نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹمپرنگ کے ماہر شریف برادران باقر نجفی کمشن رپورٹ بدل سکتے ہیں۔ انصاف کےلئے ماڈل ٹاﺅن کمیشن رپورٹ کا اصلی حالت میں پبلک ہونا ناگزیر ہے۔بالاخر وزیر اعظم نے اعتراف کر لیا وہ کہیں اور بھی نوکری کرتے رہے۔ پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ بطور کیس سٹڈی کریمنالوجی نصاب میں شامل کی جائے ۔حکمران خاندان کی منی ٹریل سے کامیڈی ٹاک شوز کو شاندار مزاحیہ مواد ملا ۔وہ گزشتہ روز عوامی لائرز کے رہنماﺅں سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داروں کوعبرت ناک سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ کوئی اقتدار کے نشے میں مست بد عنوان حکمران بے گناہوں کے قتل عام کی جرات نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہدائے ماڈل ٹاﺅن کے انصاف بشکل قصاص کےلئے تین سال سے قانونی جنگ لڑرہے ہیں اور شریف برادران اور انکے حواریوں کے خلاف عدالت کے حکم اور سابق آرمی چیف کی مداخلت پر درج ہونیوالی ایف آئی آر پر پہرہ دے رہے ہیں اور اس ایف آئی آر کو داخل دفتر نہیں ہونے دیا۔ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ شہدائے ماڈل ٹاﺅن کے ورثاءکو انصاف دلوانے کے حوالے سے پہلی سیڑھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران کےلئے سرکاری ریکارڈ بدلتے ہوئے چیئرمین ایس ای سی پی رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے اسی خدشے کی بنا پر ہم سمجھتے ہیں کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ ٹمپر ہو سکتی ہے ۔انہوں نے پانامہ لیکس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بالاخر وزیر اعظم نے تحریری طور پر تسلیم کر لیا کہ پاکستان کا وزیر اعظم اپنے منصب پر رہتے ہوئے کسی اور ملک میں بھی نوکری کرتا رہا ۔معزز ججز اس اقبالی بیان کو کس نظر سے دیکھتے ہیں یہ انکا آئینی اور قانونی دائرہ اختیار ہے ۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ پانامہ کیس میں جہاں 35سال تک پاکستان کی تقدیر کے سیاہ و سفید کا مالک بنے رہنے والے خاندان کی دیانت اور امانت کا پردہ چاک ہوا وہاں عبرت کے ساتھ ساتھ کامیڈی ٹاک شوز کو بھی شاندار مزاحیہ مواد میسر آیا، پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے دوران چلنے والے کامیڈی ٹاک شوز کی ریٹنگ پہلے سے کئی گنا بڑھی۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں منی لانڈرنگ ،وائٹ کالر کرائم اورہر قسم کی حکومتی معاشی دہشتگردی کی روک تھام کےلئے پانامہ پر قائم جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کو ایم اے کریمنالوجی میں بطور کیس سٹڈی نصاب میں شامل ہونا چاہےے تاکہ آئندہ نسلوں کو علم ہو سکے کہ خائن حکمران کس انداز سے قومی خزانہ لوٹتے ہیں اور اسکا سد باب کیسے کرنا ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری اچانک بیمار ….کینڈا کے ہسپتال منتقل

لاہو ر (ویب ڈیسک) کینیڈا میں ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ، ترجمان عوامی تحریک کے مطابق طاہرالقادری کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ لاہور میں موجود پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی جس پر انھیں ٹورنٹو کے مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا ہے ، ڈاکٹر طاہرالقادری کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ، ڈاکٹرز کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت میں بہتری کی امید ہے۔