Tag Archives: terrorism

تربت میں پھر دہشگردی

تربت (مانیٹرنگ ڈسک) بلوچستان کے علاقے تربت میں دوبارہ دہشت گردی‘ مزید پانچ افراد کی لاشیں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تربت میں 15 افراد کے قتل کا دکھ ابھی کم نہیں ہوا تھا کہ آج پانچ مزید لاشیں ملی ہیں۔ یہ واقعہ یہ تربیت کے علاقے تجابان میں پیش آیا۔ قتل ہونے والے 3 افراد کا تعلق گجرات سے بتایا جاتا ہے۔ قتل ہونے والوں میں دانش‘ بدرمنیر اور عثمان قادر شامل ہیں جبکہ دو کی شناخت نہ ہوسکی۔

یوم آزادی پر دہشت گردی کا خطرہ ،وزارت داخلہ نے حقائق واضح کر دیئے

لاہور(کرائم رپورٹر) 14اگست کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں دہشتگردی کے شدید خطرات ، حساس اداروں نے محکمہ داخلہ کو رپورٹ پیش کر دی ،اہم شخصیات ، سرکاری عمارتیں ، افسران و اہلکاروںسمیت تفریحی مقامات اور پبلک مقامات نشانے پر ، افغانستان سے اسلحہ و بارود روانہ کر نے کا انکشاف۔ذرائع کے مطابق حساس اداروںکی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میںسرکاری و قانون نافذ کر نے والے اداروں کی عمارتوں ، افسران و اہلکار وں ، اعلی سیاسی و اہم شخصیات ، تاریخی ، پبلک و تفریحی مقامات سمیت مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے تاہم اس حوالے سے قانون نافذ کر نے والے ادارے سکیورٹی انتظامات کا ازسرے نو جائزہ لیتے ہوئے مزید سکیورٹی بہتر بنائیں اور مشکوک افراد بارے نگرانی سسٹم میں بہتری لاتے ہوئے ان کی نقل حرکت پر نگاہ رکھیں اور چھاپے ماریں جس کے بعد وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے آئی جی پنجاب کومطلع کیا گیا ہے جبکہ تمام سی سی پی اوز ، آر پی اوز ، ڈی پی اوز اور ڈویژنل ایس پیز کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں کہ وہ اپنے علاقہ جات میں موجود حساس مقامات کی سکیورٹی بہتر بنائیں ۔حساس داروں کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد کاروائیوں کے لیے اسلحہ و بارود افغانستان کے علاقے کنٹر سے بھجوایا گیا ہے تاہم اس حوالے سے لاہور کے داخلی و خارجی ر استوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔ دوسری جانب آج سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ر یلی کی لاہور آمد کے موقع پر ممکنہ تخریب کاری کی اطلاعات کے بعد لاہور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ چند روز قبل سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے کینسل ہونے والے روٹ کے قریب پارکنگ میں کھڑے فروٹ سے بھرے ٹرک میں نصب تقریباً2من وزنی بم کے حادثاتی طور پر پھٹنے کے بعد سکیورٹی اداروں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور پولیس سمیت دیگر ادارے شہر میں چھپے ملک دشمن عناصر کی تلاش میں کوشاں ہیں۔

دہشتگردی کا خطرہ۔۔۔رینجرز طلب

لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب کی جیلوں میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر آئی جی جیل خانہ جات نے سکیورٹی جیل ساہیوال سمیت 3حساس جیلوں کیلئے پنجاب سے رینجرز مانگ لی جبکہ جیلوں کے سپرنٹنڈ نٹس کو سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔

انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کا روائی 68ہزار مشکوک افراد بارے اہم خبر

لاہور ( ویب ڈیسک ) انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے مشکوک افراد کے گرد گھیرا تنگ کر لیا ہے اس سلسلہ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مشکوک افراد کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مشکوک افراد سے متعلق پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق کو اہم رپورٹ بھیجوائی گئی۔ابتدائی طور پر پنجاب میں 68 ہزار 957 مشکوک افراد کا ڈیٹا بیس تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق مشکو ک افراد کی مسلسل مانیٹرنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ مشکوک افراد کسی دوسر ے صوبے بھی جانے سے قبل اجازت حاصل کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت 1400افراد فورتھ شیڈول کی فہرست میں شامل ہیں، مزید چند سو افراد کو فورتھ شیڈول کی فہرست میں شامل کرانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب حکام کے مطابق امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

حالیہ دہشت گردی ….محکمہ داخلہ کا خوفناک مراسلہ جاری

لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ داخلہ کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت تمام وفاقی و صوبائی وزرائ، سیکرٹریوں اور اعلیٰ پولیس افسروں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق کسی بھی نقل و حرکت سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اجازت لینا ہوگی جبکہ عوامی اجتماعات سے دور رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

دہشت گردی کا بڑا خطرہ ….اہم انکشاف سے خوف وہراس پھیل گیا

انقرہ(ویب ڈیسک) ترک دارالحکومت انقرہ میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئندہ ایک ماہ تک کے لیے یہ پابندی پارلیمان میں متنازعہ نئے آئین کے حوالے سے جاری بحث کی تناظر میں عائد کی گئی ہے۔ایک حکومتی بیان کے مطابق یہ پابندی خفیہ ایجنسیوں کی ان اطلاعات کے بعد عائد کی گئی ہے، جن میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایسے اجتماعات کو دہشت گرد نشانہ بنا سکتے ہیں۔