Tag Archives: terrorisms

3خود کش بمبار لاہور داخل ،سنسنی خیز خبر

لاہور ‘کراچی‘ پاراچنار (خصوصی رپورٹ) ملک بھر میں یوم عاشور کل مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ چھوٹے بڑے شہروں قصبوں میں علم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے جائیں گے اور شام غریباں برپا کی جائے گی۔ آج (نویں)) اور کل (دسویں محرم پر) ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی، سبیلیں اور لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ آج نو محرم الحرام کو ملک بھر میں شبیہ علم، تابوت اور ذوالجناح کے جلوس نکالے جائیں گے اور پھر مجلس شب عاشور کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس رات شب بیداری کی جائے گی اور مخصوص اعمال اداکئے جائیں گے، آج (9محرم) کی رات صوبائی دارالحکومت میں شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس قدیمی نثار حویلی سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا کل (یوم عاشور کی) رات کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ لاہور میں 8محرم الحرام کے موقع پر مختلف مقامات پر مجالس کا انعقاد کیا گیا جن میں شہد کربلا کی فضیلت بیان کی گئی۔ گزشتہ روز ذوالجناح کے جلوس نکالے جن میں مرکزی جلوس امام بار گاہ بلاک سیداں اسلام پورہ سے برآمد ہوا۔ جبکہ اندرون شہر امام بارگاہ دربار حسین سندر شاہ موری گیٹ سے برآمد ہونے والا جلوس پرانی انارکلی موج دریا پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جبکہ جلوس صبح 9بجے گول گراﺅنڈ شادباغ سے برآمد ہوا۔ شبیہ ذوالجناح کا ایک جلوس دوپہر دوبجے امام بارگاہ حسینیہ بھارت نگرچمڑہ منڈی سے برآمد ہوا۔ شام6 بجے امام بارگاہ خواجہ ذوالفقار مومن پورہ سے شبیہ گہوارہ علی اصغر برآمد ہواجبکہ رات 9بجے سید مٹھا بازار سے جلوس تعزیہ برآمد ہو کر ایک بجے رات کے قریب چوک ناولٹی سینما میںاختتام پذیر ہواجبکہ دیگرامام بارگاہوں سے بھی شبیہ ذوالجناح، تعزیہ اور علم کے جلوس برآمدہوئے۔ آج سے لاہور سمیت انتہائی حساس شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی جائے گی جبکہ دیگر حساس شہروں کے علاوہ امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں اور ان کے راستوں پر بھی جیمر کے ذریعے موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے گی۔ یہ سروس 10 محرم کو رات 12 بجے بحال کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آج اور کل نویں اور دسویں محرم میں صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزارت بجلی و پانی نے لیسکو سمیت تمام ڈسکوز کو نو اور دس محرم کو مجالس اور جلوسوں والے روٹوں پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ تمام ڈسکوز کے جانب سے گزشتہ روز مغرب کے بعد سے ہدایت پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ گزشتہ مغرب کے بعد سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے صبح کے وقت شیڈول سے زائد لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔شہروں میں صبح کے وقت ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی جبکہ دیہی علاقوں میں دن کے ساتھ رات کو بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔ پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میںنویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے ہیں۔صوبہ بھر میں 9173 جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 135370اہلکاروافسران پر مشتمل نفری فرائض سرانجام دے گی‘ جن میں 26534 پولیس قومی رضاکار، 5590 سپیشل پولیس اور67692 رضاکار بھی پولیس کی معاونت کریںگے۔ دس اضلاع لاہور، راولپنڈی ،ملتان ،جھنگ ،سرگودھا ،گجرات ،فیصل آباد، وہاڑی ،بہاولپور اور لیہ کوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ صوبہ بھر میں893حساس مقامات کی نشاندہی کر کے انہیںکیٹیگری اے، بی اور سی میں تقسیم کر کے سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ حساس اضلاع اور مقامات پر فوج اور رینجر زکی تعیناتی کے علاوہ فوج اور رینجر ز کے دستوں کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سٹینڈبائی رکھاگیا ہے۔ دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر گزشتہ روز پولیس وقانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی ہائی الرٹ کر کے شہر بھر میں ناکے لگائے رکھے جبکہ نماز جمعہ کے وقت مساجد، امام بارگاہوں نماز جمعہ کے اجتماعات کی سکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے۔ رینجرزاورپولیس نے امن وامان کی صورتحال کوبہتررکھنے کے لیے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس پرفلیگ مارچ کیا۔ لاہور، کراچی، پشاور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں 9اور دس محرم کو ڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی عائد ہو گی۔ کراچی، فیصل آباد سمیت سندھ اور پنجاب کے کئی اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہی جو رات 10 بجے بحال کر دی گئی۔ دوسری طرف کراچی اور پشاور میں تین دن کے لئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی جبکہ خیبر پی کے کے حساس اضلاع میں 9 اور دس محرم کو موبائل سروس بند ہوگی۔ محرم الحرام میں جنوبی وزیرستان میں پاکستان افغان بارڈر کو 5دن کے لئے سیل کر دیا گیا۔ انتہائی حساس قرار دئیے گئے پاراچنار کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔نویںاوردسویں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے پاک فوج کی کمپنیاں ننکانہ صاحب بھی پہنچ گئیں۔ دوسری طرف وزارت داخلہ نے 9 اور 10 محرم کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 30 ستمبر اور کل یکم اکتوبر کو چھٹی ہو گی۔
محرم‘ موبائل فون

پنجاب پولیس کی آشیر باد سے دہشتگردبھی پلنے لگے ،خوفناک انکشاف

لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں کالعدم تنظیموں کی سرپرستی میں چلنے والے 2014 نیٹ کیفوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ 921 نیٹ کیفے بعض ہاسٹلز و تعلیمی اداروں میں قائم ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور طلبا گروپس نے نئی نسل کو تباہ کرنے اور فحاشی پھیلانے کیلئے لاہور میں ڈیفنس ،ماڈل ٹان ،گلبرگ ،جوہر ٹان ،شادمان ،سمن آباد ،اقبال ٹان ،گلشن راوی مارکیٹ،رائے ونڈ روڈ ،کینال روڈ و دیگر علاقوں میں بعض تعلیمی اداروں کی کینٹینز میں بھی نیٹ کیفے قائم کرلئے ہیں جہاں منشیات کا بھی استعمال کیا جارہا ہے ۔اسلام آباد میں ایف ایٹ ایوب مارکیٹ،ایف ٹین ،ایف الیون، جی نائن ستارہ مارکیٹ ،جناح سپر مارکیٹ ،سپر مارکیٹ ،مری روڈو دیگر علاقوں کے بعض تعلیمی اداروں میں بھی غیر قانونی طور پر قائم نیٹ کیفے رات گئے تک کھلے رہتے ہیں جہاں طلبہ و طالبات شراب کا بھی استعمال کررہے ہیں ۔راولپنڈی میں چاندنی چوک ،خیابان سرسید، سیکٹر تھری ،خیابان امین ،مین روڈ اسلام آباد ،کراچی کمپنی کے علاوہ دیگر مقامات پر نیٹ کیفے موجود ہیں جہاں شیشہ کے نام پرحقہ میں چرس کا استعمال کیا جارہا ہے ۔فیصل آباد ،جہلم ،ملتان ،ساہیوال،اوکاڑہ ،پاکپتن ،گوجرانوالہ ،شیخوپورہ و دیگر 20 سے زائد شہروں میں کالعدم تنظیموں داعش ،تحریک طالبان کی زیر سرپرستی میں یہ اڈے قائم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض تعلیمی اداروں کے مالک اساتذہ نے مختلف شہروں کے پوش علاقوں میں سکول و کالج کیلئے بنگلے ،کوٹھیاں کرائے پر حاصل کرلیں اور اشتہارات کے ذریعے طلبہ و طالبات کو مختلف زبانیں سیکھانے کیلئے داخلہ دیا ،ایسے ہی بعض تعلیمی اداروں میں کینٹینز کا نام دیکر وہاں کیبن بنا کر کمپیوٹر رکھ دئیے گئے اور ماحول نیٹ کیفے کا دیا گیا۔ بعض تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو انتہا پسندی پر مواد اور لیکچرز بھی دئیے گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض ایسے تعلیمی اداروں کو پولیس اور انتظامیہ کی بھی پشت پناہی حاصل ہے ۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ جاری ہونے کے بعدوزیر اعلی شہباز شریف نے پولیس اور انتظامیہ کو سختی سے احکامات جاری کئے کہ غیر قانونی نیٹ کیفے جہاں نوجوان شیشہ و دیگر ممنوعہ اشیا استعمال کررہے ہیں فوری طور پر بندکرکے سخت ایکشن لیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی زیر سرپرستی قائم نیٹ کیفوں کی لسٹیں اعلی افسروں کو ارسال کردی گئی ہیں۔تاہم اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ بعض پوش علاقوں کے تعلیمی اداروں کی کینٹینز میں غیر قانونی طور پر نیٹ کیفے قائم تھے ،ان کیخلاف ایکشن بھی لیا اور بعض تعلیمی اداروں کے مالکان کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں ۔ بیشتر تعلیمی اداروں کے مالکان بیرون ملک مقیم ہیں، انکے کارندے گھنانا کاروبار چلا رہے ہیں۔ نیٹ کیفے

خبر دار! 23مارچ ….دہشتگردی کا خوفناک منصوبہ حساس ادارے کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک)حساس اداروں نے 23مارچ کو صوبہ پنجاب سمیت پنجاب بھر میں یوم پاکستان کے موقع پر کار بم دھماکوں کے خدشات کا اظہار کیا ہے ،کار بم دھماکوں کیلئے گاڑی کے استعمال کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے ۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی طرف سے رپورٹ میں جاری کیا گیا ہے کہ شر پسند عناصر یوم پاکستان پر دہشتگردی کی پلانگ کر رہے ہیں۔

ملک بھر کی سکیورٹی فوسز کی کاروائیاں ….دہشت گردو ں کے نیٹ ورک بارے بڑی خبر

لا ہو ر،کراچی،پشاور( ویب ڈیسک )ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ملک بھرمیں آپریشن ”ردالفساد“ کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی میں سائٹ اے تھانے کی حدودمیں دہشت گردوں کی اطلاع پر پولیس نےقبرستان میں چھاپا مارا جہاں چھپے ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت صاحب زادہ اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سوات یاسر سواتی گروپ سے ہے جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوا ہے۔گبول ٹاون میں بھی کارروائی کے دوران پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کیا گیا جب کہ شریف آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، سولجربازار میں بھی پولیس نے کارروائی کے دوران 2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں اور ایلیٹ کمانڈوز نے کومبنگ آپریشن کیا جس کے دوران حافظ آباد، ونیکے تارڑ اور سکھیکی سمیت مختلف علاقوں سے 98 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 67 افراد کو تصدیق کے بعدرہا کردیا گیا جب کہ خطرناک اشتہاریوں، عدالتی مفرور، مویشی چوروں اور منشیات فروشوں سمیت شناخت نہ کروانے والے 30 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ کوٹ مومن میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا اور علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی اور کوائف مکمل نہ ہونے پر 15 افراد کو حراست میں لے لیا۔پشاور پولیس نے چمکنی میں سرچ آپریشن کے دوران 200 سے زیادہ گھروں کی تلاشی لی، آپریشن کے دوران اشتہاری سمیت 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 شارٹ مشین گن، 4 پستول اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔