Tag Archives: terrorists

دہشتگردوں کا اہم ترین منصوبہ ناکام ….اہم ترین شہرتباہی سے بچ گیا

چنیوٹ(ویب ڈیسک)چنیوٹ میں دہشت گردی کی واردات ناکام بنا دی گئی ، مشکوک شخص سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق دریائے چناب کے قریبی علاقے میں سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا جس دوران دو مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے ایک کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا جبکہ دوسرے شخص سے تفتیش جاری ہے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جس مکان پر چھاپہ مارا گیا وہاں سے چار الیکٹرونک ڈیٹونیٹر، دھماکہ خیزمواد اور دہشت گردی کی واردات میں استعمال ہونیوالے دیگر مواد برآمد کرلیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق چنیوٹ میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی تاہم بروقت کارروائی کے باعث چنیوٹ دہشت گردی سے بچ گیا ۔

دہشتگرد لاہور میں داخل ٹارگٹ سپر لیگ فائنل نہیں بلکہ ۔۔۔! حساس اداروں نے الرٹ جاری کر دیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور کے انگلش میڈیم سکولوں میں دہشت گردی کا خطرہ‘ حساس اداروں نے مراسلہ جاری کر دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 4دہشت گرد جمرود سے لاہور پہنچ چکے ہیں۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد رواں ماہ کے دوران انگلش میڈیم کے معروف سکولوں کو ہدف بنا سکتے ہیں۔ دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی کے پیش نظر پنجاب سمیت لاہور میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔

5دہشتگرد داخل….سیکورٹی ہائی الرٹ

لاہور (خصوصی رپورٹ)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت میں دو کالعدم مذہبی تنظیموں کے 5دہشت گردوں کے داخلے کی ایک حساس ادارے کی خفیہ رپورٹ لاہور پولیس کو اہم مقامات کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم جاری کیا ہے جس میں دہشت گردوں کی عمریں 18سے 22سال تک بتائی گئی ہیں، اس ضمن میں آئی جی پولیس کوکہاگیا ہے لاہور پولیس اپنی سکیورٹی فول پروف بنائے کیونکہ مبینہ دہشت گرد اہم مقامات جن میں امریکن سکول، کنیرڈ کالج، کربلا گامے شاہ، امریکن قونصلیٹ، گورنر ہاﺅس، بادشاہی مسجد، داتا دربار، مسجد شہدائ، بی بی پاک دامن دربار، پنجاب اسمبلی اور دیگر حساس مقامات کو نشانہ بناسکتے ہیں، ان اطلاعات کے بعد شہر کے اہم مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھادی گئی ہے۔