Tag Archives: us-forces

افغانستان کے بعد ایک اور اسلامی ملک میں امریکہ نے فوج اُتار دی

امریکا نے شام میں بھی فوج اتاردی ہے، توپخانہ سے لیس امریکی میرینز داعش کےخود ساختہ دارالخلافہ رقہ پر چڑھائی میں جنگجو ملیشیا کا ساتھ دیں گے۔ شامی علاقے منبج میں بھی امریکی حمایت یافتہ گروہوں کی آپس میں جھڑپیں بند کرانے کی کوشش جاری ہے۔آئندہ چند ہفتوں میں امریکی فوج مقامی فورسز کے ساتھ مل کررقع کی جانب پیش قدمی کریں گی۔امریکی ادارے پنٹاگون اور میرینز کور کی جانب سے امریکی فوج کی شام میں تعیناتی، جگہ یا تعداد کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی البتہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی فوج کی شام میں تعیناتی کی تصدیق کی ہے۔