لاہور (نیٹ نیوز) واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کیلئے جلد 2 نئے دلچسپ فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جن کے ذریعے صارفین کسی کے علم میں لائے بغیر اپنا نمبر تبدیل کرسکیں گے جبکہ پہلی بار لائیو لوکیشن کا فیچر بھی شامل کیا جارہا ہے۔ واٹس ایپ اپنے ونڈوز فون صرفین کیلئے 2 نئے اور دلچسپ فیچر متعارف کرا رہا ہے جن کیلئے کوئی مقررہ وقت تو نہیں دیا گیا البتہ صارفین نئے فیچر کے ذریعے آسانی سے کسی کے علم میں لائے بغیر اپنا نمبر تبدیل کرسکیں گے اور اگر وہ نئے نمبر کو موبائل میں موجود تمام لوگوں سے شیئر نہ کرنا چاہیں تو اس کیلئے نئے فیچر میں 3 آپشن رکھے گئے ہیں جن کے تحت وہ اپنا نیا نمبر لوگوں سے پوشیدہ رکھ کر پرانے نمبر سے ہی واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔ پہلے آپشن کے ذریعے نیا نمبر موبائل میں موجود تمام لوگوں سے شیئر کیا جاسکتا ہے اور دوسرے آپشن کے ذریعے نمبر مخصوص لوگوں یا گروپس کیساتھ شیئر کیا جاسکتا ہے جبکہ تیسرے آپشن میں نیا نمبر کسی کیساتھ شیئر کیے بغیر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس سے آپ کے واٹس ایپ نمبرز یا گروپس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئیگی تاہم آپ کے منتخب کیے گئے آپشن کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی ان لوگوں کے پاس آپ کے نمبر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھیج دیا جائیگا۔ نمبر تبدیل کرنے سے قبل آپ کو اپنے واٹس ایپ میں نمبر تبدیل کرنے کا فیچر آن کرنا ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق اس نئے فیچر کے واٹس ایپ میں شامل ہوتے ہی صارفین کے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور گوگل کی جانب سے متعارف کرایا گیا لائیو لوکیشن کا فیچر اب واٹس ایپ میں بھی شامل کیا جائیگا۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے آن لائن منی ٹرانسفر کا فیچر متعارف کروانے کا بھی اعلان کیا تھا۔
Tag Archives: whatsaap
ملک بھر میں سمارٹ موبائل فون استعمال کرنے والے خبردار رہیں
نئی دہلی /کراچی (آئی این پی) بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی اور سرحدی جارحیت کے بعد آئی ٹی کے میدان میں دہشت گردی شروع کر دی،بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستانی موبائل ہیک کرنے کی ناپاک سازش کا انکشاف ہوا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے واٹس ایپ ویڈیو کال آپشن کے ذریعے پاکستانی موبائل فون ہیک کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ملک بھر میں سمارٹ موبائل فون استعمال کرنے والے ہوشیار ہو جائیں کیونکہ نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق، بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے ممبئی سے پاکستانی سمارٹ موبائل فون ہیک کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں جن کے بعد آپ کا تمام ڈیٹا غیرمحفوظ ہو جائے گا۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری واٹس ایپ ویڈیو کال کے کسی لنک کو کلک نہ کریں اور اگر کسی نے واٹس ایپ ویڈیو کا کوئی لنک کھولا ہے تو فوراً موبائل فون کو ریسیٹ کرا لیں۔ بصورت دیگر آپ کا سمارٹ فون غیرمحفوظ ہے۔ الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ واٹس ایپ کو بھی صرف گوگل پلے سٹور سے ہی انسٹال کیا جائے۔
پاکستان میں واٹس ایپ صارفین کیلئے سب سے بڑی خبر ….اہم ترین سہولت مفت میسر
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان میں واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ۔اب یہ صارفین واٹس ایپ پر ویڈیو کالنگ کی سہولت بھی حاصل کر سکیں گے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان میں یہ سہولت موجود نہیں تھی۔