ابوظہبی: یاسر شاہ کم ترین میچز میں 150 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے تیز ترین اسپنر بن گئے۔یاسرشاہ نے یہ سنگ میل اپنے27 ویں میچ میں ابوظہبی میں سری لنکا کے خلاف مقابلے میں انجام دیا۔ اس سے قبل آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گریمٹ نے 28 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔پاکستان کے سعید اجمل، جنوبی افریقہ کے ہیو ٹیفیلڈ اور بھارت کے روی چندرن ایشون نے 29 میچز کھیل کر اتنی وکٹیں حاصل کیں۔ یاسر شاہ نے پاکستان کی جانب سے وقار یونس کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے، انہوں نے بھی 27 میچز میں 150 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
