Tag Archives: zakat

خیرات دینے اور وصول کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری

خصوصی رپورٹ) دوسروں کی مدد اور خیرات کرنا نہ صرف وصول کرنے والے کے لیے مفید ہے بلکہ یہ آپ کی صحت اور مسرت کے لیے بھی ضروری ہے کیونکہ دوسروں کی مدد آپ کو بہت اطمینان فراہم کرتی ہے ۔اس حوالے سے جاپانیوں کا خیال ہے کہ خیرات سے معاشرے میں اعتماد بڑھتا ہے اور زندگی پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ نہ سمجھیں کہ آپ کی پاس اضافی رقم نہیں تو دوسروں کی مدد کیسے کی جائے ۔ کسی کے گھر کھانا بھیجنا، لوگوں کو وقت دینا، مریض کی تیمارداری کرنااور پریشان لوگوں کی بات سن کر ان کا دل ہلکا کرنا بھی نہایت ضروری عمل ہے ۔